Powered By Blogger

منگل, اگست 24, 2021

انکم ٹیکس پورٹل میں خامیوں پر مرکزی حکومت نے انفوسس کو لگائی پھٹکار

انکم ٹیکس پورٹل میں خامیوں پر مرکزی حکومت نے انفوسس کو لگائی پھٹکارنئی دہلی:(اردو اخبار دنیا انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کے لئے بنائے گئے نئے پورٹل میں تمام طرح کی خامیوں کے سلسلہ میں حکومت نے سخت رخ اختیار کیا ہے۔ مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتا رمن نے انفوسس کے سی ای او سلیت پاریکھ کو پھٹکار لگائی اور تمام خامیوں کو جلد دور کرنے کی ہدایت دی اور اس کے لئے ڈیڈ لائن بھی مقرر کر دی۔

نرملا سیتارمن نے پیر کے روز انفوسس کے سی ای او سلیل پاریکھ کو طلب کیا تھا اور پورٹل پر لوگوں کو آ رہی دشواریوں کے حوالہ سے وضاحت طلب کی۔ سلیل پاریکھ نے وزیر مالیات اور سینئر افسران کو ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک وضاحتیں پیش کیں اور خامیوں کو دور کرنے کے تعلق سے لئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

انفوسس نے تقریباً 2 مہینے قبل اس پورٹل کو لانچ کیا تھا۔ محکمہ انکم ٹیکس نے انفوسس کے افسران کو طلب کرنے کی اطلاع ہفتہ کے روز فراہم کی تھی، جب پورٹل کی مرمت کا حوالہ دیتے ہوئے محکمہ انکم ٹیکس نے دو دن کے لئے پورٹل کو بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

انفوسس نے اتوار کے روز ٹوئٹ کر کے کہا تھا کہ پورٹل پر ایمرجنسی مرمت کی خدمات جاری ہیں۔ پورٹل جب دوربارہ کام کرنے کی حالت میں ہوگا تو اس کی اطلاع ٹیکس دہندگان کو دی جائے گی۔ یہ پورٹل جون میں لانچ ہو تھا اور اسی کے بعد وزیر مالیات نے انفوسس اور اس کے شریک بانی ندن نیل کینی کو ٹوئٹ کیا تھا۔ اس میں کمپنی سے شکایتوں اور تکنیکی دقتوں کو دور کرنے کو کہا تھا اور ٹیکس دہندگان کو شرم سار نہ کرنے کی اپیل کی تھی۔

نندن نیل کینی نے وزیر مالیات سے جواب میں کہا تھا کہ ایک ہفتہ کے اندر پورٹل پر تمام چیزیں مستحکم ہو جائیں گی اور ایک ہفتہ کے اندر تمام گڑبڑیوں کو دور کر لیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...