
والدہ کے ساتھ شیئر کی گئی ان تصاویر میں ویان اور شلپا شیٹی انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں، تاہم انھوں نے ان تصاویر کے ساتھ کوئی عنوان تحریر نہیں کیا۔یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ ویان کندرا کی ان تصاویر میں صرف ماں شلپا اور بیٹا ویان ہی ہے، جبکہ ان میں والد راج کندرا موجود نہیں ہیں۔تصاویر دیکھنے سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ راج کندرا کی گرفتاری سے پہلے لی گئی ہوں۔
خیال رہے کہ 20 جولائی کو ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے اور انھیں ایپ کے ذریعے ریلیز کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ پولیس کی جانب سے عدالت میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کے پاس راج کندرا سے متعلق واضح ثبوت موجود ہیں۔ دوسری جانب راج کندرا کے خلاف فحش فلموں کی پروڈکشن کا کیس زیرِ سماعت ہے اور وہ اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں