Powered By Blogger

منگل, اگست 03, 2021

سری نگر: شمالی ضلع بانڈی پورہ کے چھن دجی جنگلی علاقے میں ایک مسلح تصادم

(اردو اخبار دنیا)سری نگر: شمالی ضلع بانڈی پورہ کے چھن دجی جنگلی علاقے میں ایک مسلح تصادم کے دوران سکیورٹی فورسز نے ایک ملی ٹنٹ کو ہلاک کیا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع بانڈی پورہ کے چھن دجی میں منگل کی صبح ہونے والے ایک مسلح تصادم کے دوران ایک ملی ٹنٹ کو ہلاک کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'مہلوک ملی ٹنٹ کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے نیز علاقے میں آپریشن جاری ہے'۔

عمرہ سیزن کے آغاز سے قبل مسجد حرام میں سینی ٹائزیشن اور صفائی دن رات جاری

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بانڈی پورہ کے چھن دجی جنگلی علاقے میں ملی ٹنٹوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس، فوج کی راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے منگل کی علی الصبح مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے والے رام بھگت گوپال کی درخواست ضمانت منظور

انہوں نے بتایا کہ ایک مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں موجود ملی ٹنٹوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان باضابطہ طور تصادم شروع ہوا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ محاصرے میں پھنسنے والے ملی ٹنٹوں کو خودسپردگی اختیار کرنے کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے مسترد کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آخری اطلاعات ملنے تک مسلح تصادم میں ایک ملی ٹنٹ کو مارا جا چکا تھا جس کی لاش برآمد کی گئی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...