Powered By Blogger

اتوار, اگست 29, 2021

انگلینڈ کے ہاتھوں ہندوستان کو شرمناک شکست

انگلینڈ کے ہاتھوں ہندوستان کو شرمناک شکست

(اردو دنیا نیوز۷۲)

ہندوستانی ٹیم 99.3 اوورس میں 278 رنز پر ڈھیر، 76 رنز سے شکست کے بعد مقابلہ 1-1 سے برابر

ہیملٹن : چوتھے دن کے کھیل کے آغاز کے فورا بعد ، چوتھے اوور میں دوسری نئی گیند کے ساتھ بولڈ ہوئے ، رابنسن نے پجارا کو ایل بی ڈبلیو کیا ، گویا ہندوستانی بیٹنگ ختم ہوگئی۔ ایک ایک کر کے بیٹسمین رابنسن کی سیم بولنگ کے سامنے اکھڑ گئے۔ اور ہندوستان کی پوری ٹیم 99.3 اوورز میں 278 رنز پر سمٹ گئی اور تیسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 76 رنز سے شکست کا تلخ گھونٹ لینے پر مجبور ہوگئی۔ ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی کا تیسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیتنے کے بعد بلے بازی کا فیصلہ غلط ثابت ہوا اور ٹیم انڈیا پہلے دن 41اوورز میں 78 رن پر سمٹ گئی۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 432 رن بنا کر 354 رن کی ریکارڈ برتری حاصل کی۔ ہندوستان نے میچ کے تیسرے دن جدوجہد کرتے ہوئے دو وکٹوں پر 215 رن بنائے اور ایسا محسوس ہورہا تھا کہ وہ چوتھے دن تک اس جدوجہد کو جاری رکھے گا لیکن انگلینڈ نے دوسری نئی گیند کے ساتھ ٹیم انڈیا کے بلے بازوں کو ہار ماننے پر مجبور کردیا اور ہندوستان کی ٹیم کو278 رنز سمیٹ دیا۔ پانچ وکٹیں لینے والی اولی رابنسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔میچ کے تیسرے دن پجارا اور ویرات کی بیٹنگ نے اس ٹیسٹ میں جوش پیدا کیا تھا۔ اور ہندوستانی شائقین کو امید تھی کہ چوتھے دن پجارا اور کوہلی اپنی شراکت داری کو بڑھا کر اپنی شراکت کو مضبوط کریں گے ، لیکن رابنسن نے اس امید کا خاتمہ کردیا۔ تیسرے دن کے اختتام پر پجارا 91 اور کپتان ویرات کوہلی 45 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔ تیسرے دن بھارت نے مقررہ وقت سے کچھ دیر پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 215 رنز بنائے۔ اس میں روہت شرما نے 59 اور کے ایل راہل نے 8 رنز کا تعاون کیا۔ اس سے قبل انگلینڈ کی پہلی اننگز 432 رنز پر ختم ہوئی اور انگلینڈ نے بڑی برتری حاصل کرلی۔ لیکن پجارا اور ویرات نے اپنے طریقے سے انگلینڈ کی اس برتری کا فائدہ کم کر دیا تھا ، لیکن جب چوتھے دن انہیں اور پجارا کو سب سے زیادہ ضرورت پڑی تو رابنسن اور اینڈرسن نے میاچ کو اپنے کورٹ میں کرلیا اور ہندوستانی کھلاڑیوں کی بولتی بند کردی۔


کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...