
یہ واقعہ رام گنج تھانہ علاقہ کا ہے۔ چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ مسلم خاندان کانپور ، یوپی کا رہنے والا ہے۔ یہ کنبہ رام گنج تھانہ علاقہ کے سبھاش نگر میں بھیک مانگ رہا تھا ، جہاں پانچ لوگوں نے انہیں ہراساں کیا۔ ان لوگوں نے انھیں مارا پیٹا اور پاکستان جانے کو کہا ۔ یہ خاندان آڈیو میں ایک گانا چلا کر بھیک مانگ رہا تھا۔
ایس ایچ او ستیندر سنگھ نیگی نے بتایا کہ واقعہ 20 اگست 2021 کا ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ، جس میں اس فقیر پر کچھ لوگوں نے حملہ کیا ، چونکہ اس معاملے میں کسی نے ایف آئی آر درج نہیں کی تھی ، اس معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ للت نامی شخص نے کچھ دوستوں کے ساتھ مل کر اس واقعہ کو انجام دیا۔
اس شخص کو 20 تاریخ کو ہی گرفتار کیا گیا تھا۔ تفتیش کے بعد دوسرے چار ملزمان کو بھی اگلے دن گرفتار کر لیا گیا۔ یہ پانچ لوگوں کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ متاثرین کا سراغ لگانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ ابھی تک نہیں مل سکے ہیں۔ شاید وہ واپس چلے گئے۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ملزمان کا کہنا ہے کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ یہ لوگ جرم کرنے کے بعد آئے ہیں۔ اس شبہ میں انہوں نے اس خاندان کو مارا پیٹا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں