ٹی-20 عالمی کپ: ہند-پاک میچ کا انتظار ختم، 24 اکتوبر کو ہوگا 'مقابلۂ عظیم'
موصولہ اطلاعات کے مطابق مہلوک پرنس راج، جو آج اپنا یوم پیدائش منا رہا تھا، اپنی دوست لونے کے ساتھ انڈیگو کے قیام کے 15 سال مکمل ہونے پر ایک پروگرام میں شامل ہونے کے لیے پٹنہ ہوائی اڈہ پہنچا تھا۔ اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا جس میں اس کی موت واقع ہو گئی اور اس کی دوست بری طرح زخمی ہو گئی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ دونوں متاثرین ہوائی اڈے کے گیٹ نمبر 1 پر ایک کیب سے اترے اور پروگرام کی جگہ پر جا رہے تھے تبھی اچانک سٹی بس سروس سے جڑی ایک الیکٹرک بس آ گئی۔ بس کی رفتار بہت تیز تھی۔ پرنس گاڑی کے پہیے کے نیچے آ گیا اور اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ خاتون ٹکر کے بعد کچھ دور جا کر گر گئی۔
تلنگانہ: خواتین کا جنسی استحصال کرنے کے الزام میں فرضی بابا گرفتار
پٹنہ ہوائی اڈہ پولیس چوکی پر تعینات ایک افسر کا کہنا ہے کہ ''ہم نے غلطی کرنے والے ڈرائیور کے خلاف تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات اور لاپروائی سے گاڑی چلانے کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے اور اسے گرفتار کر لیا ہے۔ حادثے کے بعد انڈیگو ائیرلائن کے ذمہ داران نے پروگرام کو رد کر دیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں