
۔شہر میں مختلف مقامات پر کھلے میدان ہے اورنالیوں میں جمع ہونے والے پانی سے ڈینگوکے مچھروںکی افزائش ہورہی ہے۔ایسے مقامات پر جراثیم کش دوا کاچھڑکاﺅ کرنا بہت ضروری ہے لیکن کارپوریشن کا جراثیم کش دواکاچھڑکاو کرنے کادستہ غائب نظر آرہا ہے۔قدیم شہرکی وہ بستیاں جہاںپر عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں وہاںکے حالات کافی ابترہے ۔
بالخصوص اقبال نگر ‘گاڑے گاوں روڈ‘لکشمی نگر ‘ ٹیپوسلطان روڈاور اس سے متصل گلشن کالونی ‘گلزارباغ ‘اسلام پورہ ‘ پاکیزہ نگر ‘حلال نگر ‘بلال نگر ‘ملت نگر اور آس پاس کی بستیوں میں جگہ جگہ پانی جمع ہوا ہے جہاں پرڈینگو کے مچھرکافی زیادہ بڑھ رہے ہیں۔اس کے علاوہ نئے شہر کے کھڑکپورہ ‘دلہے شاہ رحمن نگر ‘سمیر اباغ ‘سیلاب نگراوردیگرعلاقوں میں نالیوں کی صفائی وقت پرنہیں ہورہی ہے ۔بلکہ کچھ مقامات پر ڈرینج لائن ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے اسلئے یہ گندا پانی بھی سڑکوں پرآرہاہے۔ اس گندگی سے ڈینگو کے مچھر بڑھ رہے ہیں اورسرکاری و خانگی اسپتالوںمیں ڈینگو کے مریض بھرے پڑے ہیں۔میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کو شہر کی سلم بستیوں میں صاف صفائی کی خصوصی مہم روبہ عمل لانے کی ضرورت ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں