مسٹر گاندھی نے کہا،'ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کو مبارکباد۔ یہ ملک کے لیے بہت بڑی حصولیابی ہے۔ ملک کو آپ کی حصولیابی پر فخر ہے۔ آپ اس جیت کے حقدار تھے'۔
ڈاکٹر سنگھ نے کہا،'ہاکی ٹیم کے کانسے کا میڈل جیتنے کی خوشی ہوئی اور پورے ملک کے ساتھ ہندوستان کی مرد ہاکی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ اس شاندار مظاہرے نے درحقیقت مجھے 41 سال پہلے ان کی یادوں میں پہنچا دیا ہے جنھوں نے ہم میں بے پناہ جوش اور انرجی بھر دی تھی۔ مجھے یقین ہے کہ یہ جیت کھیل برادری اور ملک کے نوجوانوں کو اپنے اپنے شعبے میں اپنی شناخت بنانے کے لیے تحریک دے گی'۔
محترمہ واڈرا نے کہا،'زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور ملک کو مزید ایک میڈل دلایا۔ اپنی مرد ہاکی ٹیم کا کھیل دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ غیرمعمولی مظاہرہ'۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں