
ممبئی، 30 اگست (اردو دنیا نیوز۷۲) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مہاراشٹر کے وزیر انل پرب اور دیگر شیو سینا رہنماؤں کو منی لانڈرنگ معاملے میں پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کیاہے۔شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے پیر کو کہا کہ ای ڈی کی جانب سے جاری نوٹس ‘ڈیتھ وارنٹ’ نہیں ہے بلکہ سیاسی کارکنوں کے لیے ‘پریم پتر’ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) حکومت کی مضبوط دیوار کو توڑنے کی ناکام کوششوں کے بعد ایسے محبت ناموں کی آمد میں اضافہ ہوگیا ہے لیکن حکومت بہت مضبوط اور ناقابل تسخیر ہے۔مسٹر راؤت نے کہا کہ مسٹر پرب کو بی جے پی لیڈروں نے نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نوٹس کا جواب دیں گے اور ای ڈی کے ساتھ تعاون کریں گے۔
بی جے پی کی سابقہ اتحادی شیو سینا اب مہاراشٹر میں این سی پی اور کانگریس کے ساتھ اقتدار میں ہے۔ انہوں نے مہاراشٹر میں مندروں کو دوبارہ کھولنے کے لئے احتجاج کرنے پر بی جے پی پر نشانہ لگایا اور کہا کہ ریاست میں مندرکووڈ پابندیوں کی وجہ سے بند ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر حکومت مرکز کی ہدایات پر عمل کررہی ہے، جس میں ریاستوں کو آئندہ تہواروں سے پہلے احتیاط برتنے اورکورونا وائرس کے انفیکشن پھیلنے کے امکان کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ مرکزی حکومت بھی ‘ہندوتوادی’ (ہندو نواز) ہے۔
ہریانہ میں پولیس کی جانب سے کسانوں پر لاٹھی چارج کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر راؤت نے کہا کہ بی جے پی کو کسانوں کے بہائے گئے خون کی قیمت چکانی ہوگی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں