Powered By Blogger

جمعہ, اگست 06, 2021

بہار: کئی اضلاع سیلاب سے بے حال، گنگا اور پن پن میں طغیانی، کئی گاوں میں پانی داخل

بہار: کئی اضلاع سیلاب سے بے حال، گنگا اور پن پن میں طغیانی، کئی گاوں میں پانی داخل

bihar flood
فائیل فوٹو

،

پٹنہ6 اگست:(اردو اخبار دنیا)بہار کی راجدھانی پٹنہ سمیت کئی اضلاع میں سیلاب نے خطرناک صورت حال پیدا کر دی ہے۔ گنگا اور پن پن ندیوں میں طغیانی دیکھنے کو مل رہی ہے اور پٹنہ و بھاگلپور میں یہ ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ پٹنہ کے کئی #گاوں میں #سیلاب کا پانی بھی داخل ہو گیا ہے جس سے لوگوں کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔ انتظامیہ ے ذریعہ راحت رسانی کا کام جاری ہے۔آبی وسائل محکمہ کے ایک افسر نے جمعہ کو بتایا کہ گنگا ندی #بھاگلپور کے کہل گاوں میں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے جب کہ پن پن پٹنہ کے شری پال پور میں خطرے کے نشان کے اوپر بہہ رہی ہے۔

اس کے علاوہ باگمتی ندی مظفر پور کے بینی آباد، دربھنگہ کے حیا گھاٹ میں #خطرے کے نشان سے اوپر اور بوڑھی گنڈک #ندی کھگڑیا میں لال نشان کے اوپر #بہہ رہی ہے۔ کملا بلان مدھوبنی کے جے نگر اور جھنجھارپور ریل پل کے پاس خطرے کے نشان کو پار کر گئی ہے۔اس درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ سون ندی پر بنے اندرپوری بیراج کے پاس ندی کی آبی سطح میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ یہاں صبح چھ بجے سون ندی کی آبی سطح 40920 کیوسیک تھی جو آٹھ بجے گھٹ کر 35614 کیوسیک درج کی گئی ہے۔ چھوٹی ندیوں کی آبی سطح میں اضافہ نے لوگوں کی پریشانی بڑھا دی ہے۔

پٹنہ ضلع انتظامیہ نے کہا کہ سینڈ بیگ سے کئی گائوں میں پانی داخل کو روکا جا رہا ہے۔ دھنروا ڈویژن کے سونمئی پنچایت میں زمینداری پشتہ ٹوٹ جانے سے بدھانی ٹولہ میں پانی گھس گیا ہے۔ پٹنہ کے ضلع مجسٹریٹ چندرشیکھر سنگھ نے بتایا کہ ضلع کے جن مقامات پر سیلاب کا پانی آ چکا ہے وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے کمیونٹی کچن چلایا جا رہا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ جمعرات کو وہ خود کئی علاقوں کا جائزہ لینے سیلاب متاثرہ علاقوں میں گئے تھے۔ انھوں نے متاثرہ علاقوں میں فصل کو ہوئے نقصان کا سروے اور جائزہ لینے کی ہدایت بھی زراعتی افسر کو دی ہے تاکہ جلد از جلد کسانوں کو راحت مل سکے۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...