ہندوستان میں بنا ہوا پہلا طیارہ بردارجہاز وکرانت آزمائش کے مرحلے میں

وکرانت ہندوستان میں بناہواپہلا طیارہ برداربحری جہازہے۔اب اس کی آزمائش بھی ہورہی ہے۔ ہندوستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ جنوبی ہندکے شہر کوچی کے ایک شپ یارڈ میں تیار کردہ طیارہ بردار جہاز وِکرانت سمندر میں داخل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 40 ہزار ٹن وزنی اور 262 میٹر طویل ’آئی اے سی وکرنت‘ میں طیاروں کی پرواز کے لیے ترچھے ڈیک ہیں۔ یہ جلد از جلد آیندہ سال سے استعمال میں آئے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی ’’میک ان انڈیا‘‘ کے نعرے کے تحت دفاعی ساز و سامان کی مقامی طور پر تیاری میں مصروف ہیں۔
وکرانت کی اسمبلنگ میں استعمال ہونے والی تقریباً 75 فیصد اشیا اندرون ملک ہی تیار کردہ ہیں۔ چین اپنے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو آگے بڑھاتے ہوئے بحر ہند میں اپنی موجودگی کو تقویت دے رہا ہے۔
چین کی آبدوزیں ہندوستان کے پڑوسی ملک سری لنکا کی بندرگاہوں پر لنگر انداز ہو چکی ہیں۔
اب ہندوستانی بحریہ طیارہ بردار جہازوں کے علاوہ 40 سے زائد جہاز تیار کر رہی ہے۔ وہ چین کی بحری پیشرفت کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنے مقامی انفرا اسٹرکچر کی مدد سے اپنی بحری قوت کو تقویت دے رہی ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں