Powered By Blogger

جمعرات, اگست 26, 2021

نوجوانوں کو کلاس اور کھیل پر یکساں وقت دینا چاہئے : نائب صدر

نوجوانوں کو کلاس اور کھیل پر یکساں وقت دینا چاہئے : نائب صدرنائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے بدھ کے روز کہا کہ نوجوانوں کو کلاس روم اور کھیل کے میدان میں یکساں وقت دینا چاہیے کیونکہ اس سے طرز زندگی کی بیماریوں کے بڑھتے ہوئے واقعات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔نائب صدر جمہوریہ نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ اولمپک کھلاڑیوں سے تحریک لیں جنہوں نے اپنی کامیابیوں سے نہ صرف ملک کا سر فخر سے بلند کیا بلکہ مختلف کھیلوں میں بھی دلچسپی پیدا کی۔نائیڈو نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے مقاصد کے حصول کیلئے سخت محنت کریں اور کہا کہ محنت رائیگاں نہیں جاتی اور یہ ہمیشہ مثبت نتائج دیتی ہے۔نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے آج ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعے دہلی یونیورسٹی کے شیواجی کالج کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تو ہمت نہ ہاریں اور اپنے خوابوں کے لیے لڑیں اور دنیا میں تبدیلی لائیں۔وینکیا نائیڈو نے کہا کہ طلبہ کو کلاس اور کھیلوں میں یکساں وقت دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں حصہ لینے سے ٹیم سپرٹ، خود اعتمادی اور جسمانی فٹنس میں اضافہ ہوتا ہے۔وینکیا نائیڈو نے کہا کہ طرز زندگی کی بیماریوں کے بڑھتے ہوئے معاملات سے نمٹنے کے لیے یہ اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ کھیلوں کو نصاب کا حصہ ہونا چاہیے اور طلبہ کو کھیلوں اور دیگر جسمانی سرگرمیوں کو یکساں اہمیت دینے کی ترغیب دی جانی چاہیے۔نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور اساتذہ کا تعلیم اور قوم کی خدمت میں اہم کردار ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...