اطلاعات کے مطابق، علی گڑھ کے گاوں جٹولہ کی رہنے والی کلپنا کی شادی پانچ سال قبل بلند شہر کے گاوں لال نیر کے باشندہ پنکو کے ساتھ ہوئی تھی۔ خاتون یہاں کھڑی کلا میں اینٹ بھٹھے پر مزدوری کرتی ہیں۔ خاتون کا الزام ہے کہ ان کا شوہر شادی کے بعد سے ہی مارپیٹ کرتا رہتا ہے اور شراب پینے کا عادی ہے۔
خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ رات میں کھانا بنارہی تھی، تبھی شوہر شراب پی کر آگیا۔ جب اسے شراب پینے سے منع کیا تو ملزم نے ان کا سر پکڑ کر جان سے مارنے کی نیت سے چولہے کی جلتی آگ میں منہ ڈال دیا۔
ملزم شوہر فرار خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ رات میں کھانا بنارہی تھی، تبھی شوہر شراب پی کر آگیا۔ جب اسے شراب پینے سے منع کیا تو ملزم نے ان کا سر پکڑ کر جان سے مارنے کی نیت سے چولہے کی جلتی آگ میں منہ ڈال دیا۔ اس سے ان کا چہرہ جل گیا۔ اس کے بعد شوہر اسے جان سے مارنے کی دھمکی دیتا ہوا فرار ہوگیا۔ خاتون کی حالت نازک خاتون نے جب شور مچایا تو اس کا بھائی آزاد موقع پر پہنچا۔ اس نے خاتون کو کھیڈی پل چوک کے پاس واقع ایک اسپتال میں داخل کرایا۔ وہیں حادثہ کی اطلاع پاکر خاتون کے چچا گووند فریدآباد پہنچے اور اسے بی کے اسپتال میں داخل کرایا۔ بی کے سے خاتون کو دہلی کے صفدر جنگ اسپتال کے لئے ریفر کردیا۔ گووند کے مطابق، خاتون کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ اسے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں