Bullet-train-Hyderabad-Mumbai
تلنگانہ:(اردودنیانیوز۷۲)حیدرآباد اور ممبئی کے درمیان بلٹ ٹرین چلانے کیلئے مرکزی حکومت حکمت عملی تیار کررہی ہے ۔ عہدیداروں کی جانب سے سروے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔ حیدرآباد اور ممبئی کے درمیان 650 کلو میٹر کا فاصلہ ہے ۔ عام ٹرینوں سے سفر کرنے پر 14 گھنٹے درکار ہوتے ہیں ۔ حیدرآباد اور ممبئی کے درمیان بلٹ ٹرین یا ہائی اسپیڈ ریل دستیاب ہوجانے پر حیدرآباد سے تین گھنٹوں میں ممبئی پہنچنا ممکن ہوجائے گا ۔
باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ حیدرآباد ۔ ممبئی کے درمیان بلٹ ٹرین دستیاب ہونے کے تعلق سے مہاراشٹرا کے ضلع تھانے کے حدود میں شامل دیہی علاقوں کے عوام کو اطلاعات دی گئی ہے ۔ نیشنل ہائی اسپیڈ ریل کارپوریشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی منظوری حاصل ہوجانے کے بعد ہائی اسپیڈ ریل تلنگانہ اور مہاراشٹرا کے 11 ریلوے اسٹیشنس سے پونے کا احاطہ کرتے ہوئے ممبئی کو روانہ ہوگی ۔
نیشنل ہائی اسپیڈ ریل کارپوریشن کے ڈپٹی جنرل منیجر این کے پاٹل نے بتایا کہ اس پراجکٹ کیلئے تھانے میں حصول اراضی شعبہ کے ڈپٹی کلکٹر پرشانت سوریاونشی اور دوسرے عہدیداروں کو تفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی ہے ۔
اس ہائی اسپیڈ ریل کے حدود میں 649.76 کلومیٹر تک گرین کاریڈار بھی قائم کیا جارہا ہے ۔ اس پراجکٹ کیلئے تھانے ضلع میں 1200 ہیکڑ حصول اراضی کو قطعیت دی گئی ہے