ویکسین نہ لینے والے ملازمین پر حکومت کی سختی ، 15 ستمبر کے بعد چھٹی پر بھیجنے کا حکم
Urduduniyanews72
چنڈی گڑھ ، 10ستمبر:(اردو دنیا نیوز۷۲)ریاستی وزیراعلیٰ پنجاب امریندر سنگھ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ جن ملازمین کوصحت کے علاوہ دیگر وجوہات کی بنا پر کورونا ویکسین کی پہلی خوراک نہیں ملی، انہیں 15 ستمبر سے لازمی چھٹی پر بھیج دیا جائے گا۔ کیپٹن امریندر سنگھ نے پنجاب کے لوگوں کو انفیکشن سے بچانے کے لیے یہ سخت قدم اٹھایا ہے۔ان ملازمین کوراحت دی گئی ہے ، جنہوں نے صحت کی وجوہات کی بنا پر کورونا ویکسین نہیں لی ہے۔
وہیں باقی ملازمین کو 15 ستمبر تک ویکسین لینی ہوگی۔ اگر کسی ملازم کو 15 ستمبر تک ویکسین نہیں ملتی ہے تو اسے لازمی طور پر چھٹی پر بھیج دیا جائے گا۔ یہ چھٹی تب تک جاری رہے گی جب تک اسے ویکسین کی پہلی خوراک نہیں مل جاتی۔جمعہ کو منعقدہ اعلی سطحی ورچوئل کووڈ ریویو میٹنگ میں وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ تجزیہ کے اعداد و شمار میں ویکسین کی تاثیر واضح ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو حفاظتی ٹیکے لگانے کی خصوصی کوششیں کی گئی ہیں، لیکن جو لوگ اس سے گریز کرتے رہے ہیں انہیں اب پہلی خوراک ملنے تک چھٹی پر جانے کو کہا جائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں