ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے سری لنکن ٹیم کا اعلان
ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے سری لنکن ٹیم کا اعلاننئی دہلی ،12 ستمبر ۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے آئندہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے لیے اپنے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ۔ ٹیم کی قیادت داسون شناکا کریں گے ، جنہوں نے بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے بعد سے ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ سری لنکا 18 اکتوبر کو ابوظہبی میں گروپ اے کے اپنے پہلے راؤنڈ میں نامیبیا کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔ سری لنکا کو آئرلینڈ اور ہالینڈ کے خلاف بھی کھیلنا ہے۔ اس ٹیم میں نروشن ڈکویلا ، کوسل مینڈس اور دانوشکا گوناتھیلاکا کا نام نہیں ہے کیونکہ ان پر جولائی میں دورہ انگلینڈ کے دوران کووڈ 19 پروٹوکول کی خلاف ورزی پر سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ایک ایک سال کی پابندی عائد کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی سابق کپتان کوسل پریرا انجری کے بعد واپس آئے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ، پریرا کی غیر موجودگی میں وکٹ کیپنگ کرنے والے منود بھانوکا بھی اس ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ، جو ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے منتخب کی گئی ہے ۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے میچ میں ٹی20بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے اورہینرک کلاسین کو آؤٹ کرنے ولاے 21 سالہ آف اسپنر مہیش تھیکشانا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس نوجوان نے اس ہفتے کے شروع میں اپنے ون ڈے ڈیبیو میں چار وکٹیں حاصل کیں۔ ٹیم میں دیگر اسپنرز بائیں بازو کے پروین جے ویکرما ہیں ، جنہوں نے اس سال کے شروع میں بین الاقوامی سطح پر قدم رکھا تھا۔ وانندو ہسرنگا بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ جے ویکر ما اسکواڈ میں واحد انکیپڈ ممبر ہیں لیکن ا نہیں دیگر فارمٹ میں ان کے شاندار مظاہرہ کی بنیاد پر ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے اپریل میں بنگلہ دیش کے خلاف ایک شاندار ٹیسٹ ڈیبیو کیا ، ایک میچ میں 11 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ اب تک پانچ ون ڈے کھیل چکے ہیں اور پانچ وکٹیں لے چکے ہیں۔ انہوں نے ابھی تک ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو نہیں کیا ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے سری لنکا کی ٹیم اس طرح ہے اسون شناکا (کپتان) ، دھننجے ڈی سلوا ، کسل پریرا ، دنیش چاندیمل ، اویشکا فرنانڈو ، بھانوکا راجا پکسا ، چریت اسلنکا ، وانندو ہسرنگا ، کامندو مینڈیس ، چمیکا کرونارتنے ، نووان پردیپ ، دشمانتا چمیرا ، پروین جے ویکرما ، لہرو ماددو شنکا اور مہیش تھکشانا ریزرو کھلاڑی: لاہیرو کمارا ، بنورا فرنانڈو ، اکیلا دھننجیا اور پولینا تھرنگا۔اتوار, ستمبر 12, 2021
ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے سری لنکن ٹیم کا اعلان

سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
اردودنیانیوز۷۲
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے! Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...
-
ٹرین میں ناری شکتی پردرشن Urduduniyanews72 عالمی یوم خواتین سے سبھی واقف ہیں، یہ ہرسال مارچ کی آٹھویں تاریخ کوپوری دنیا میں من...
-
گستاخ نبی کی قرآنی سزا اردودنیانیوز۷۲ مکہ میں سب سے پہلےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنےوالا کوئی اور نہیں بل...
-
یہ بیماری نہیں عذاب الہی ہے ! Urduduniyanews72 سی این این یہ امریکی نشریاتی ادارہ ہے،اس کی ایک رپورٹ جسے ملک کے اکثر اخبارات ...
-
بچیوں کی تربیت: ایک اہم ذمہ داری Urduduniyanews72 1. بچیوں کی تربیت کی اہمیت بچیوں کی تربیت ایک معاشرتی فریضہ ہے۔ ایک اچھی تربی...
-
مدارس اسلامیہ کنونشن میں منظور شدہ تجاویز اردودنیانیوز۷۲ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھن...
-
ملکِ ہند میں اسلامی انگریزی اسکول: وقت کی اہم ضرورت Urduduniyanews72 ہندوستان میں مسلمان قوم کا شمار ملک کی سب سے بڑی اقلیت میں...
-
نئے سال کا آغاز: ایک نیا سفر Urduduniyanews72 نیا سال ایک نیا آغاز، ایک نئی امید اور نئی جدوجہد کا پیغام لے کر آتا ہے۔ یہ دن نہ...
-
پیام انسانیت کے وفد کا سیمانچل دورہ Urduduniyanews72 Urduduniyanews72 @gmail.com ملک میں ایک ایسی تحریک جو خالص انسانی بنیاد پ...
-
سنبھل میں کرفیو کی ایک رات ) * انس مسرورانصاری Urduduniyanews72 رات آئی تو خوف کا عفریت...
-
خنساء اسلامک انگلش اسکول بہیڑہ دربہنگہ، بہار کی دینی و عصری تعلیم اور اصلاحی خدمات۔ Urduduniyanews72 تعارف: خنساء اسلامک انگلش ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں