اتراکھنڈ میں 21 ستمبر سے کھلیں گے پرائمری اسکول ، کورونا کے پیش نظر ڈیڑھ سال سے بند تھے
::
:
احکامات کے مطابق ان کلاسز کے بچوں کے لئے آن لائن تعلیم حاصل کرنے کا اختیار بھی موجود رہے گا۔ اسکول انتظامیہ کو کمروں ، دفتروں، کتب خانوں، بیت الخلا سمیت تمام احاطہ کی واضح صاف صفائی یقینی بنانی ہوگی، سبھی کے لئے ماسک لگانا لازمی ہوگا۔
اتراکھنڈ کے وزیر تعلیم اروند پانڈے نے سیکریٹری تعلیم کو اس کی ہدایت دی ہے۔ وزیر کا کہنا ہے کہ حالات معمول پر آ گئے ہیں، جس کے پیش نظر وزیر اعلیٰ سے بات کرنے کے بعد اسکول کھولنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ریاست کے کل 14007 نجی اور سرکاری اسکول 21 ستمبر سے کھل جائیں گے۔
اتراکھنڈ میں کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر پہلی سے 12ویں تک کے اسکولوں کو مارچ 2020 سے بند کر دیا گیا تھا۔ بعد میں جونئر ہائی اسکولوں کو تو کھول دیا تھا لیکن پرائمری اسکول لگاتار بند پڑے ہیں۔ وزیر تعلیم اروند پانڈے کے مطابق ملک اور ریاست میں کورونا کے متاثرین کی تعداد میں کمی آئی ہے، لہذا یہ پرائمری اسکولوں کو کھولے جانےکا مناسب وقت ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں