Powered By Blogger

پیر, ستمبر 27, 2021

بہار میں کشتی پلٹنے سے 22 افراد ڈوب گئے

بہار میں کشتی پلٹنے سے 22 افراد ڈوب گئے

موتیہاری: بہار کے مشرقی چمپارن میں اتوار کی صبح بڑا حادثہ پیش آیا۔ موتیہاری کے شکار گنج تھانہ علاقے کے گوڑھیا میں سکرہنہ ندی میں کشتی پلٹ گئی۔ اس کی وجہ کشتی میں سوار 22 افراد ڈوب گئے۔ کشتی پلٹنے کی خبر پھیلتے ہی آس پاس کے علاقوں کے لوگ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس انتظامیہ کو بھی اطلاع دی گئی۔ گاؤں والوں نے ندی میں ڈوبے افراد کی تلاش شروع کر دی۔ تاحال ایک نعش نکالنے کی اطلاع ہے۔ وہیں پانچ دیگر لوگوں کو پانی سے نکال کر علاج کیلئے قریبی اسپتال میں بھیجا گیا ہے۔سکرہنہ ندی میں کشتی پلٹنے کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر گاوں کے سینکڑوں لوگ جمع ہوگئے۔


کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...