اودھم پور میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 2 پائلٹ جاں بحق
::
:٠٠
٠٠
مہلوک پائلٹوں کی شناخت میجر روہت کمار اور میجر انوج راجپوت کے طور پر کی گئی ہے۔فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ ضلع ادھم پورہ کے پٹنی ٹاپ علاقے میں تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حادثہ پیش آنے کے بعد ہیلی کاپٹر کے دونوں پائلٹوں کو نزدیکی طبی مرکز منتقل کیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آنے کے بعد وہاں مقامی لوگ اور فوجی اہلکار پہنچے جنہوں نے زخمی پائلٹوں کو چارپائیوں میں اٹھا کر قریبی طبی مرکز منتقل کیا۔ان کا مزید کہنا تھا: 'بدقمستی سے دونوں پائلٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے'۔قبل ازیں ضلع مجسٹریٹ اودھم پور اندو کنول چب نے یو این آئی کو بتایا کہ ہم حقائق کا پتہ لگا رہے ہیں۔
اودھم پور- ریاسی کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سلیمان چودھری نے بتایا کہ ہمیں اس واقعے کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی ہے اور ٹیموں کو جائے واردات کی طرف روانہ کیا گیا ہے۔اس سے قبل تین اگست کو ضلع کٹھوعہ کے بھسولی علاقے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر رنجیت ساگر ڈیم میں گر کر تباہ ہوا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں