پین کارڈکوآدھار سے جوڑنے کی آخری تاریخ 30ستمبر
نئی دہلی11ستمبر:(اردو دنیا نیوز۷۲)ابھی تک آپ نے اپنے آدھار کارڈ کے ساتھ پین کارڈکولنک نہیں کیا ہے ، تو فوری طور پر یہ کام کریں ، کیونکہ آدھار نمبر کو پین کے ساتھ جوڑنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔ اس ڈیڈ لائن کو ختم ہونے میں صرف 20 دن باقی ہیں۔ اگر آپ کا پین کارڈآپ کے آدھار سے منسلک نہیں ہے تو اب آپ کو ایک ہزار روپے تک جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔
نیز ایل آئی سی ، میوچل فنڈز جیسی بہت سی چیزوں میں پریشانی ہوسکتی ہے۔ اگر یہ کام 30 ستمبر سے پہلے نہیں کیا گیا تو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ اس سے قبل مرکزی حکومت نے کئی بار پین کو آدھار سے جوڑنے کی آخری تاریخ میں توسیع کی ہے ، لیکن اب عدم تعمیل کی صورت میں جرمانہ عائد کرنے کی شق متعارف کرائی گئی ہے۔ ساتھ ہی کارڈ ہولڈر کا پین کارڈبھی غلط قرار دیا جائے گا۔ اس سے آپ کو بینک کھاتوں سے لے کر پنشن تک نئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنا بھی ممکن نہیں ہوگا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں