آئی پی ایل: کولکاتا نے دہلی کو 3 وکٹ سے شکست دے کر پلے آف کی امیدوں کو زندہ رکھا
انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 14ویں سیزن کے 41ویں مقابلے میں آج کولکاتا نائٹ رائڈرس (کے کے آر) نے دہلی کیپٹلز (ڈی سی) کو 3 وکٹ سے شکست دے دی۔ شارجہ میں کھیلے گئے اس مقابلے میں دہلی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 9 وکٹ کے نقصان پر 127 رن بنائے تھے۔ جواب میں کولکاتا نے 128 رن 7 وکٹ کے نقصان پر 18.2 اوور میں ہی بنا لیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی کولکاتا کی پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں بھی زندہ ہیں۔کولکاتہ کا ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ
شارجہ: کولکاتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے کپتان ایون مورگن نے منگل کو دہلی کیپیٹلز کے خلاف آئی پی ایل 14 کے 41 ویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا، کولکاتہ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں جبکہ دہلی نے بھی ایک تبدیلی کی ہے۔ کولکاتہ نے آندرے رسل اور پرسدھ کرشنا کی جگہ بالترتیب ٹم ساؤتھی اور سندیپ واریئر کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔ ساتھ ہی دہلی نے پرتھوی شا کی جگہ اسٹیون اسمتھ کو شامل کیا ہے، دونوں ٹیمیں اس طرح ہیں: کولکاتہ نائٹ رائیڈرز: ایون مورگن (کپتان)، شبھمن گل، وینکٹیش ایئر، راہل ترپاٹھی، نتیش رانا، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، سنیل نارائن، لاکی فرگوسن، ٹم ساؤتھی، ورون چکرورتی، سندیپ واریئر۔ دہلی کیپیٹلز: رشبھ پنت (کیپٹن اور وکٹ کیپر)، شکھر دھون، اسٹیون اسمتھ، شریس ایئر، شمرون ہیٹ مائر، للت یادو، اکشر پٹیل، روی چندرن اشون، کگیسو ربادا، اینریک نورتجے، آویش خان۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں