Powered By Blogger

جمعرات, ستمبر 02, 2021

صاحبِ بڑی درگاہ شریف ناندیڑحضرت سیدنا مخدوم میراں مَکّھاشاہ اولیاءمداریهؓ کا 443واں عرس شریف منایاگیا تین روزہ تقاریب کا اہتمام

ناندیڑ:(اردو دنیا نیوز۷۲)شہر ناندیڑ کہ قدیم صاحب کرامات صوفی بزرگ محبوب بارگاہ رب العالمین، قراۃالعین رسول محتشم رحمة للعالمین ﷺ،نورالعین ابنِ مولا علی امیرالمومنینؑ راحةالعین سیدنا بدیع الدین مدار العالمینؓ حضور قطب الاقطاب تاج الاولیاءکبارسیدنا میراں حسینی الجعفری المعروف سیدنامخدوم میراں مَكّهاشاه اولياء جعفریه طیفوریه اویسیه بدیعة المداریه جامع السلاسلالعاشقان دیوانگان طبقاتیه رضی اللّه تعالٰی عنه کا 443 واں تقاریب عرس شریف بتاریخ : 20,21,22 محرم الحرام 1443 ہجری مطابق 30 ، 31 اگست اوریکم ستمبر 2021 بروز پیر، منگل، بدھ تین یوم مراسم انتہائی تزک احتشام کہ ساتھ آپؓ کی مرکزی خانقاہ وآستانه مقدسه بڑی درگاہ شریف گادی (گاڑی) پورہ ناندیڑ مہاراشٹر میں موجودہ صاحب سجادہ گدی نشین و متولی تقدس مآب حضرت سید شاہ محمد نصیر الدین شمیم صاحب قبلہ جعفری طیفوری مداری العاشقان مکھاشاہی جامع السلاسل حفظه الله کی سرپرستی و نگرانی میں منایا گیا-

حسب روایت قدیم سالانہ عرس شریف کا آغاز 14 محرم الحرام 24 اگست بعد نماز عصر پیرانِ سلسلہ کی فاتحہ خوانی سے ہوا۔اور بتاریخ 30 اگست مطابق 20 محرم الحرام بعد نماز عصر صاحب سجادہ نشین کہ مکان (بیت الجانشین مکھاشاہی) میں مجلس قل شریف کہ بعد جلوس صندل شریف روانہ ہوکر قبل از مغرب بڑی درگاہ شریف برآمد ہوا۔ صاحب قبلہ سجادہ گدی نشین و متولی بڑی درگاہ شریف کہ خلف اکبر ولئ عہد جانشین تقدس مآب سید شاہ محمد شہباز امین الدین

المکھاشاہی حفظه الله کی اقتداء میں نماز مغرب ادا کی گئی۔

بعد از نماز آستانه مقدسه میں پیشکشتی مبارک صندل مالی غلاف، چادر گل، عطرپوشی بر مزار انورؓ مراسم صاحب قبله سجادہ گدی نشین متولی و برادران، خانوادہ کہ ہمراہ علماء مشائخ نے مراسم ادا کی ۔
زائرین معتقدین و مہمانان نے صاحبِ سجادہ نشین و ولئ عہد جانشین کی شال گلپوشی کی جن میں جناب محمد تقی (مدیر اعلیٰ ورق تازہ ) حاجی عبدالسلام ، مبین خان ، خواجہ معین الدین، نثار احمد، محمود خان، ان کہ علاوہ دیگر حضرات شامل ہیں۔اور صاحب سجادہ نشین نے زائرین و حاضرین کو عرس شریف کی مبارک باد پیش کی اور تمام کہ لیے دعا خیر کی-

بعداز خانقاہ عالیه میں فاتحہ خوانی محترم حافظ ہارون نظامی، محترم حافظ سید عادل، حافظ وزیر
و مولانا مختار رضوی نے تلاوت کرنے کی سعادت حاصل کی ۔اور شجرہ خوانی دعاخیر صاحبِ ولئ عہد جانشین نے کی بعداز صاحب عرسؓ کی سوانح حیات ، خدمات، تعلیمات، ارشادات پر حاضرین سے صاحب ولئ عہد جانشین نے خطاب فرمایا-

دوسرےدن 31 اگست،21محرم بعد نمازمغرب
جشنِ چراغاں و فاتحہ شجرہ خوانی دعاخیر
کہ بعد نیاز (لنگر) شریف کا اہتمام رہا۔ تیسرے دن 1ستمبر، 22محرم بعد نمازفجر مجلس قرآن خوانی و مجلسِ ختم خواجگان طیفوریه المدریه طبقاتیه و دعاخیر کہ بعد نیاز (لنگر) شریف کا اہتمام رہا۔

اس طرح سے 443 ویں عرس شریف کی تقاریب کا اختتام عمل میں آیا جو 14 محرم الحرام سے
22 محرم الحرام پر مشتمل تھیں-ہر سال تقاریب عرس شریف میں علماء کرام، مشائخین عظام و معزز مذہبی، سماجی، سیاسی، علمی شخصیات اور ہزاروں کی تعداد میں بلا مذہب و ملت زائرین، مریدین، معتقدین، اطراف و اکناف اسٹیٹس سے بھی شریکِ عرس شریف ہوتے تھے-

مگر پچھلے سال اور امسال وبائی امراض کی وجہہ سے حکومت مہاراشٹر کے قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کہ ساتھ اہم مراسم ہی ادا کرتے ہوئے عرس شریف منایا گیا-امسال تقریب عرس شریف میں چند مخصوص شخصیات موجود تھے جن میں قابل ذکر

حضرت مفتی محمدشمس الدین صدیقی،محترم حافظ محمد ہارون نظامی،جناب محمد تقی (مدیر اعلیٰ ورق تازہ)حاجی عبدالسلام قادری چشتی (خلف حضرت مولوی عبدالغفارؒ کلمنوری)عبدالرحیم خان مداری (متولی چلہ اقدس حضرت سیدنا زندہ شاہ مدارؓ شرڈ شاہ پور ) حافظ منور فاروقی المنزلی (نائب امام جامع مسجد) فضیلت الشیخ سید ہاشم علی شمیم قادری مدار نظامی، مشتاق حسین قادری (مختار عام مسجد،درگاہ ایکخانہ)، عبدالقیوم خان مداری (متولی درگاہ شاہ میر بابا مدارؓی)، فضیلت الشیخ محمد نوید سروری قادری، قاری النکاح حفیظ امشان، قاری النکاح محمد مجید صدیقی، شیخ شیر خان شطاری (متولی درگاہ عزیز مرزا ؒ )کہ علاوہ دیگر شخصیات و زائرین نے بھی حاضر ہوکر صاحبِ عرسؓ کہ فیوض وبرکات سے مستفید و مستفیض ہونے کی سعادت دارین حاصل کی۔

اسطرح کا پیرس نوٹ برادران صاحب سجادہ نشین افسر المکھاشاہی، عزیر الدین المکھاشاہی، مدنی، المکھاشاہی، ماجد المکھاشاہی، آفتاب عالم المکھاشاہی، و انیس الدین المکھاشاہی مختار عام صاحب سجادہ نشین بڑی درگاہ شریف نے جاری کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...