Powered By Blogger

جمعرات, ستمبر 02, 2021

وشنوپوری کے 5دروازے کھولے گئے‘گوداوری ندی کی سطح آب میں اضافہ

ناندیڑ:یکم ستمبر۔ (اردو دنیا نیوز۷۲) ناندیڑشہر سے ہوکر گزرنے والی گوداوری ندی میں آج یکم ستمبر کو سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔محکمہ موسمیات نے اشارہ دیا تھا کہ مراٹھواڑہ سمیت ریاست کے دیگر اضلاع میں کچھ دنوں تک موسلادھاربارش ہوگی ۔تین دنوںسے مراٹھواڑہ کے مختلف اضلاع کے علاوہ خاندیشن کے پٹے میں موسلادھار بارش ہورہی ہے ۔

جس کا پانی ناندیڑ کی گوداوری ندی میں پہنچ رہا ہے ۔ جس کی وجہہ سے آج ندی کی سطح آب میں کافی اضافہ ہوا ہے جبکہ کل وشنوپوری ڈیم کے تین دروازے کھولے گئے تھے مگر پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اسلئے مزید دو وازوںکوکھولاگیا ہے اس طرح پانچ دروازوںسے ڈیم کاپانی گوداوری ندی میںچھوڑاجارہاہے۔ایسے میںندی کنارے آباد دیہاتوںاور آبادی کو بھی باخبر رہنے کی ہدایت ضلع انتظامیہ نے دی ہے ۔ ناندیڑ شہر سے ہوکر گزرنے والی گوداوری ندی پوری طرح لبریز نظر آرہی ہے۔

شہر کے ناﺅ گھاٹ پُل کاآج جائزہ لیاتو یہاں پر گوداوری ندی کی سطح آب میں کافی اضافہ دیکھاگیااور پانی پل پر آنے سے صرف چند فٹ کا فاصلہ باقی ہے ۔اگر ناندیڑشہری حدود میں موسلادھاربارش ہوتی ہے تو وشنوپوری ڈیم کے مزیددروازے کھولے جاسکتے ہیں ایسے میں ناندیڑ میںبھی سیلابی صورتحا ل پیدا ہوسکتی ہے اور ناوگھاٹ پُل زیر آب آسکتا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...