Powered By Blogger

بدھ, ستمبر 22, 2021

کورونا سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو ملے گا 50 ہزار روپے معاوضہ ، مرکز نے سپریم میں دیا جواب

کورونا سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو ملے گا 50 ہزار روپے معاوضہ ، مرکز نے سپریم میں دیا جوابنئی دہلی : مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں دئے ایک جواب میں کہا ہے کہ کورونا وائرس سے مرنے والے ہر شخص کے اہل خانہ کو پچاس ہزار روپے کا معاوضہ دیا جائے گا ۔ معاوضہ کی یہ رقم ریاستیں اپنے ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ سے متاثرین کے اہل خانہ کو دیں گی ۔ مرکزی حکومت کے ماتحت کام کرنے والی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی یعنی این ڈی آر ایف نے آج سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرکے کورونا سے وابستہ اموات پر معاوضہ کی رقم اور پروسیس کے بارے میں جانکاری دی ۔

اس سے پہلے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے مطالبہ کیا گیا تھا کہ کورونا سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو چار لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے ۔ قوانین کے مطابق قدرتی آفات سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو چار لاکھ روپے معاوضہ ملتا ہے ، لیکن جس تعداد میں کورونا سے لوگوں کی اموات ہوئی ہیں ، اس کے بعد مرکزی حکومت نے معاوضہ دینے سے انکار کردیا تھا ۔

مرکزی حکومت نے کہا تھا کہ اتنا بڑا معاوضہ دینے سے سرکار کو بھاری نقصان ہوگا ، لیکن سپریم کورٹ کے دباو کے بعد آج این ڈی آر ایف نے بتایا کہ کورونا سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو پچاس ہزار روپے کا معاوضہ دیا جائے گا ۔


لیکن یہ پیسہ ریاستی سرکاروں کے ماتحت کام کرنے والی ایس ڈی آر ایف دے گی ۔ اس کیلئے اہل خانہ کو ضلع کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ دفتر میں درخواست دینی ہوگی ۔ درخواست کے ساتھ کورونا سے ہوئی موت کا ثبوت یعنی میڈیکل سرٹیفکیٹ دینا ہوگا ۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کے دوران کورونا سے ہونے والی اموات کے سلسلہ میں معاوضہ کا پروسیس جاری رکھا جائے گا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...