پنچایت الیکشن : مکھیا امیدوار کی انتخابی تشہیر میں نکلی گاڑی نے 6 لوگوں کو روندا ، 3 ہلاک
بہار کے گوپال گنج ضلع کے کٹیا تھانہ حلقہ میں جمعہ کی شب پنچایت الیکشن میں مکھیا امیدوار کی انتخابی تشہیر میں نکلی بولیرو نے چھ لوگوں کو کچل دیا۔ اس حادثے میں ووٹ مانگ رہے مکھیا امیدوار کے تین حامیوں کی موت ہو گئی جب کہ تین لوگ زخمی بتائے جا رہے ہیں۔پولیس کے ایک افسر نے ہفتہ کو بتایا کہ رات میں ایک مکھیا امیدوار کے حامی انتخابی تشہیر میں نکلے ہوئے تھے۔ الزام ہے کہ بھگوان پور پنچایت کے کرمی ٹولہ میں جمعہ کی شب انتخابی تشہیر میں شامل ایک بولیرو پر سے ڈرائیور کا کنٹرول ہٹ گیا اور انتخابی تشہیر میں شامل چھ لوگوں کو کچل دیا۔ اس واقعہ میں تین لوگوں کی موت ہو گئی جب کہ دو سے تین لوگ زخمی بتائے جا رہے ہیں۔
ہتھوا کے ڈویژنل پولیس افسر (ایس ڈی پی او) نریش کمار نے ہفتہ کو بتایا کہ حادثہ زدہ بولیرو کو ضبط کر لیا ہے۔ مہلوکین کی شناخت کٹیا تھانہ کے مٹھیا گاؤں باشندہ لال بچن رام (28 سال)، نمیا گاؤں باشندہ پارس گری (65 سال) اور پٹوہوا گاؤں باشندہ کپل دیو سنگھ (69 سال) کی شکل میں کی گئی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ سبھی لاشوں کو پولیس نے اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا ہے جب کہ زخمیوں کو علاج کے لیے گورکھپور میڈیکل کالج ریفر کیا گیا ہے۔ پولیس ضبط بولیرو کے تعلق سے یہ پتہ لگانے کی کوشش میں مصروف ہے کہ کس مکھیا امیدوار کی انتخابی تشہیر میں لوگ رات میں نکلے تھے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں