
- ناندیڑ:6 ستمبر۔ (اردو دنیا نیوز۷۲)ناندیڑضلع کے علاوہ گوداوری ندی کے بالائی حصوں میںجاری موسلادھار بارش کے سبب سے وشنوپوری ڈیم کی سطح آب میں کافی اضافہ ہوا ہے۔اسلئے آج ڈیم کے 8 دروازے کھولے گئے ہیں جس کاپانی گوداوری میںتیزی سے پہنچ رہا اور ندی کی سطح آب میںکافی اضافہ ہے اسلئے ناندیڑ شہر سے گزرنے والے ناﺅ گھاٹ پُل کو دونوں جانب سے آمدورفت کےلئے دوپہر دوبجے کے بعد سے بندکردیاگیاہے۔
گوداوری جیورکشک دل ناندیڑضلع کے صدر سیدنو ر پہلوان نے بتایا کہ آج انھیں کمشنر نے ایک مکتوب جاری کرتے ہوئے کہا کہ گوداوری ندی کی سطح آب میں اضافہ ہوگیاہے اسلئے جیورکشک دل کی ٹیم کوناو گھاٹ پُل پرتعینا ت کیاجائے ۔اس کے بعد دل کے 10 ارکان دوپہرسے ہی یہاں تعینات کردئےے گئے ہیں اور پُل کے دونوں جانب کاراستہ آمدورفت کیلئے بند کردیاگیا ہے۔
کیونکہ آج رات میںڈیم کے مزید دروازے کھولے جاسکتے ہیںاور امکان ہےکہ ندی کاپانی ناوگھا ٹ پُل کے اوپر سے گزرنے لگے ۔ آج ڈپٹٰی کمشنر اجیت پال سنگھ سندھو ‘ڈپٹی کمشنر رفعت اللہ بیگ ودیگر عہدیداران نے ناو گھاٹ پُل کادورہ کرکے جیورکشک دل کواحتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں