Powered By Blogger

جمعہ, ستمبر 17, 2021

اراضی کا تنازع، جنازے میں فائرنگ سے سابق وزیر کے بیٹوں سمیت 8 افراد جاں بحق

لوئر دیر: پاکستان میں جنازے میں شریک دو فریقین کے درمیان فائرنگ سے سابق صوبائی وزیر کے دو بیٹوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لوئر دیر کے علاقے طورمنگ درہ میں جنازے میں شریک دو فریقین کے درمیان فائرنگ ہوئی جس سے 8 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا بتانا ہےکہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد میں سابق صوبائی وزیر ملک جہانزیب کے دو بیٹے بھی شامل ہیں جو جنازے میں شریک تھے، سابق وزیر کے دونوں بیٹے فریقین کی فائرنگ کی زد میں آئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کی زد میں آنے والے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ اراضی کے تنازع کے معاملے پر ہوئی، واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...