Powered By Blogger

ہفتہ, ستمبر 18, 2021

بی جے پی کو بڑا جھٹکا۔ سابق مرکزی وزیر بابل سپریو نے تھاما ٹی ایم سی کا دامن

نئی دہلی: حال ہی میں مرکزی وزارتی کونسل سے ہٹائے گئے بی جے پی کے مغربی بنگال کے رکن پارلیمنٹ بابل سپریو نے بی جے پی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر بابل سپریو نے ہفتہ کے روز مغربی بنگال میں برسر اقتدار ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کا دامن تھام لیا۔
بابل سپریو نے ٹی ایم سی کے قومی جنرل سکریٹری اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی اور پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن ڈیریک اوبرائن کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ خیال رہے کہ مودی حکومت کی وزارتی کونسل میں حال ہی میں ہوئے ردوبدل میں بابل سپریو کو وزیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

مرکزی وزارت چھِن جانے کے بعد بابل سپریو نے سیاست کو الوداع کہہ دینے کا اعلان کر دیا تھا۔ تاہم بی جے پی کے بڑے لیڈران کو اسی وقت اندازہ ہوگیا تھا کہ بابل پارٹی چھوڑ سکتے ہیں اور آخرکار تمام اندیشے

ان کے صحیح ثابت ہوئے اور بابل سپریو نے بی جے پی کو چھوڑ کر ٹی ایم سی کا دامن تھام لیا۔
اب بابل سپریو کے اس نئے فیصلہ کے بعد یہ دیکھنا باقی ہے کہ کیا وہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کے عہدے سے استعفی دے دیں گے یا گیند بی جے پی کے پالے میں ڈال دیں گے، یعنی بی جے پی لیڈران لوک سبھا اسپیکر کے پاس جا کر ان کی رکینت منسوخ کرنے کی درخواست کریں گے

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...