Powered By Blogger

جمعرات, ستمبر 23, 2021

ناندیڑ: سونے کی چین چھینے والے لٹیروں کی عوام نے دھلائی کردی

ناندیڑ: 22 ستمبر (اردو دنیا نیوز۷۲)شہر کے ڈاکٹرلین علاقہ میں اسپتال کے کام کے سلسلے میں آنیوالی ایک خاتون کے گلے سے سونے کی چین چھیننے کی کوشش کرنے والے دونوجوانوں کاعوام نے فلمی اسٹائیل میں تعاقب کرکے پکڑ لیااورپھر طبعیت سے دھلائی کردی او روزیرآباد پولس کے سپردکیاگیا۔

وویک نگر میں رہنے والی خاتون دوپہرکے وقت دواخانہ کے کام کے سلسلے میں ڈاکٹرلین آیی تھی وہ اکیلی تھی یہ دیکھ کر اسکا موٹرسائیکل پرتعاقب کرنے والے دولٹیروں نے موقع دیکھ کر اسکے گلے سے سونے کی چین چھین لی خاتون نے اپنادفاع کرکے شور وشرابہ کیاا س وقت وہاں موجودلوگوں نے فی الفور ان لٹیروں کاتعاقب کیا جب لٹیرے بھکتی ڈائگناسٹک سنٹر کے بازوگلی سے ریلوے اسٹیشن کی سمت فرارہورہے تھے کہ عوام نے دونوں کو پکڑ لیااس کے بعدلوگوں نے لٹیروں کی زبردست دھلائی کردی اور پھر وزیر آباد پولس کے سپرد کیا ۔

یاد رہے کہ دو دن قبل ہی ریلوے اسٹیشن کے پاس اپنے گھروالوںکاانتظارکررہی معمر خاتون کے گلے سے چوروں نے چین چھین لی تھی۔ ان لٹیروں کے چہرے اسٹیشن کے سی سی ٹی وی فوٹیج میںقید ہوگئے تھے ۔ شہر میں دن دہاڑے خواتین کے گلے سے سونے کے زیورات چھیننے کے واقعات عام ہوگئے ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...