Powered By Blogger

منگل, ستمبر 28, 2021

ناندیڑ:آج بھی موسلادھاربارش کی پیش قیاسی

ناندیڑ:27 ستمبر (اردو دنیا نیوز۷۲)ناندیڑشہر وضلع میں کل سے موسلادھاربارش ہورہی ہے۔ آج 27 ستمبر کوصبح سے بارش کاسلسلہ جاری تھا اور دوپہر میں کچھ وقفہ کیلئے بارش تھم گئی مگر چاربجے کے بعد دوبارہ شدید بارش ہوئی ۔محکمہ موسمیات نے ناندیڑ ضلع میں دو دن تک شدید بارش کا انتباہ دیا ہے ۔کل بھی ضلع میں شدید بارش ہونے کے پیش گوئی کی گئی ہے ۔ناندیڑ کی گوداوری ندی میں پانی کی آمد کاسلسلہ جاری ہے ۔اورسطح آب مسلسل بڑ ھ رہی ہے۔

کل رات ناوگھا ٹ پل کوبندکردیاگیاتھا کیونکہ پُل پرپانی آگیاتھا لیکن آج دوپہر کے بعد پانی کچھ حد تک اترگیا اسلئے لوگوں نے دوبارہ یہاں سے آمدورفت شروع کردی ہے مگر کسی بھی وقت یہ پل دوبارہ زیر آب آسکتا ہے۔آج شام کے وقت پُل پر لوگوں کاہجوم دیکھاگیااور لوگ سیلفی اور تصویر کشی کرتے نظر آئے ۔حالانکہ یہ خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔میونسپل کارپوریشن کاانتظامیہ شہر میں سیلاب کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے ۔کل وشنوپوری ڈیم کے آٹھ دروازے کھولے گئے ہیں جس سے ہزاروں کیوزکس پانی گوداوری ندی میں پہنچ رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...