
ناندیڑ:10 ستمبر۔ (اردو دنیا نیوز۷۲)ناندیڑشہر وضلع میں 7 ستمبر سے سیلاب کی صورتحال سے دوچارتھا ۔ موسلادھاربار ش کی وجہہ گوداوری ندی کی سطح آب میںکافی اضافہ ہوگیاتھا جس کی وجہہ سے یہ خطرے کے نشان تک پہنچ گئی تھی۔ناندیڑشہر کے تمام نشبیی علاقوں میں بارش و سیلاب کاپانی داخل ہوگیاتھا اسلئے ان علاقوں کے ساکنان کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاگیاتھا ۔
قدیم شہر کے بلال نگر‘ہلال نگر ‘ ملت نگر ‘گاڑے گاوں روڈاوراس سے متصل علاقے ‘ گاڑی پورہ کالاپُل ‘کھڑکپورہ کے ندی کنارے آباد بستیوں میںسیلاب کا پانی داخل ہوگیاتھا ۔جس کی وجہہ سے یہاں کے ساکنا ن نے چار دنوں کافی مشکلات سے گزارے ہیں۔ جبکہ ناندیڑشہر سے گزرنے والے ناوگھا ٹ پل بھی پانچ دنوںسے بند تھا ۔کیونکہ یہ پل زیرآب آگیاتھا۔ مگر کل دوپہر سے ناندیڑمیںگوداوری ندی کی سطح آب میں کمی کاسلسلہ شروع ہوگیااور کل رات سبھی نشیبی علاقوں کاپانی اتر گیاجس پر شہریان نے اطمینان کی سانس لی
۔آج صبح سات بجے سے ہی ناوگھاٹ پُل پرمیونسپل کارپوریشن کے محکمہ فائربریگیڈ عملہ کے ملازمین گندگی و گال کوپانی سے صاف کررہے تھے کیونکہ سیلاب کی وجہہ سے پُل پرندی کاکچرااور گندگی پھیل گئی تھی۔ کئی گھنٹوںسے فائربریگیڈ کی گاڑی سے پانی کااستعمال کرکے علاقہ کی صفائی کی گئی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں