پٹرول اور ڈیزل کو جی ایس ٹی کے دائر میں لانے مذاکرات کل لکھنؤ میں جی ایس ٹی کونسل کا اجلاس
پٹرول اور ڈیزل کو جی ایس ٹی کے دائر میں لانے مذاکرات کل لکھنؤ میں جی ایس ٹی کونسل کا اجلاسحیدرآباد۔15ستمبر(سیاست نیوز) جی ایس ٹی کونسل کی جانب سے پٹرولیم اشیاء بالخصوص پٹرول اور ڈیزل کو جی ایس ٹی کے دائرہ میں لانے کے سلسلہ میں مذاکرات کی توقع کی جا رہی ہے اورکہا جا رہاہے کہ 17 ستمبر کو لکھنؤ میں منعقد ہونے والے جی ایس ٹی کونسل کے اجلاس کے دوران اس سلسلہ میں فیصلہ کیا جائے گا۔ جولائی 2017 سے ملک میں جی ایس ٹی کا نفاذ عمل میں لایا جاچکا ہے لیکن پٹرولیم اشیاء جی ایس ٹی کے دائرہ کار میں نہ ہونے اور ان پر مرکزی وریاستی حکومتوں کی جانب سے ویاٹ کے نفاذ کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے لیکن اگر جی ایس ٹی کونسل کی جانب سے تیار کردہ تجاویز کے مطابق اگر 17 ستمبر کو لکھنؤ کے اجلاس میں پٹرولیم اشیاء کو جی ایس ٹی کے دائرہ میں لانے کے اقدامات کئے جاتے ہیں تو ایسی صورت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی جائے گی اور اس بھاری گراوٹ کے بعد ملک بھر میں پٹرول کی قیمت 75 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 68 روپئے فی لیٹر تک ہوجائے گی۔ماہ جون میں کیرالہ ہائی کورٹ کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کو جی ایس ٹی کے دائرہ میں لانے کے اقدامات کا جائزہ لینے کی ہدایت کے بعد جی ایس ٹی کونسل نے کافی غور و خوص کیا ہے اور اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ 17 ستمبر کو منعقد ہونے والے اجلاس میں اس مسئلہ کو پیش کرتے ہوئے اس پر مذاکرات کئے جائیں گے۔ بتایاجاتا ہے کہ جی ایس ٹی کونسل کی جانب سے اس تجویز کی پیشکشی کے بعد ریاستی حکومتوں کے موقف سے آگہی حاصل کی جائے گی اور اجلاس میں ہی قطعی فیصلہ کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق جی ایس ٹی کونسل کے اجلاس میں ریاستی وزرائے فینانس کی شرکت اور ان کی موجودگی میں پٹرول اور ڈیزل کو جی ایس ٹی میں شامل کئے جانے کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ عالمی بازار میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مرکزی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی وباء کے سبب متاثر ہونے والی معیشت کو مستحکم بنانے کے لئے پٹرول اور ڈیزل پر عائد کئے جانے والے محصولات میں اضافہ کیا گیا تھا اور مرکز کے اس فیصلہ کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے بھی ویاٹ میں اضافہ کا فیصلہ کرتے ہوئے معاشی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ M تفصیلات کے مطابق مالی سال 2020-21 کے دوران پٹرول اور ڈیزل پرعائد کئے جانے والے محصولات سے مرکزی حکومت کو 3لاکھ 71ہزار 726 کروڑ کی آمدنی حاصل ہوئی تھی جبکہ ریاستی حکومتوں نے ویاٹ کے ذریعہ 2لاکھ 2ہزار937کروڑ روپئے حاصل کئے تھے۔Mجمعرات, ستمبر 16, 2021
پٹرول اور ڈیزل کو جی ایس ٹی کے دائر میں لانے مذاکرات کل لکھنؤ میں جی ایس ٹی کونسل کا اجلاس

سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
اردودنیانیوز۷۲
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے! Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...
-
ٹرین میں ناری شکتی پردرشن Urduduniyanews72 عالمی یوم خواتین سے سبھی واقف ہیں، یہ ہرسال مارچ کی آٹھویں تاریخ کوپوری دنیا میں من...
-
گستاخ نبی کی قرآنی سزا اردودنیانیوز۷۲ مکہ میں سب سے پہلےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنےوالا کوئی اور نہیں بل...
-
یہ بیماری نہیں عذاب الہی ہے ! Urduduniyanews72 سی این این یہ امریکی نشریاتی ادارہ ہے،اس کی ایک رپورٹ جسے ملک کے اکثر اخبارات ...
-
بچیوں کی تربیت: ایک اہم ذمہ داری Urduduniyanews72 1. بچیوں کی تربیت کی اہمیت بچیوں کی تربیت ایک معاشرتی فریضہ ہے۔ ایک اچھی تربی...
-
مدارس اسلامیہ کنونشن میں منظور شدہ تجاویز اردودنیانیوز۷۲ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھن...
-
ملکِ ہند میں اسلامی انگریزی اسکول: وقت کی اہم ضرورت Urduduniyanews72 ہندوستان میں مسلمان قوم کا شمار ملک کی سب سے بڑی اقلیت میں...
-
نئے سال کا آغاز: ایک نیا سفر Urduduniyanews72 نیا سال ایک نیا آغاز، ایک نئی امید اور نئی جدوجہد کا پیغام لے کر آتا ہے۔ یہ دن نہ...
-
پیام انسانیت کے وفد کا سیمانچل دورہ Urduduniyanews72 Urduduniyanews72 @gmail.com ملک میں ایک ایسی تحریک جو خالص انسانی بنیاد پ...
-
سنبھل میں کرفیو کی ایک رات ) * انس مسرورانصاری Urduduniyanews72 رات آئی تو خوف کا عفریت...
-
خنساء اسلامک انگلش اسکول بہیڑہ دربہنگہ، بہار کی دینی و عصری تعلیم اور اصلاحی خدمات۔ Urduduniyanews72 تعارف: خنساء اسلامک انگلش ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں