سوراشٹر میں یہ حالات آگے بھی برقرار رہ سکتے ہیں، جس کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے پورے علاقہ میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پیشن گوئی کے مطابق بارش کا سلسلہ ابھی جاری رہے گا۔ وہیں گجرات کے نئے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے ریاست کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے افسران سے سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں راحت رسانی کو تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔
وہیں، اتراکھنڈ کے بیشتر علاقہ بھاری بارش سے بے حال ہیں۔ چمولی کا پاگل نالہ ایک بار پھر اپھان پر ہے۔ وہیں، لینڈ سلائڈنگ کے واقعات بھی رونما ہو رہے ہیں۔ حالات کے پیش نظر بدری ناتھ قومی شاہراہ- 58 کو بند کر دیا گیا ہے۔ بارش سے راحت نہیں ملنے کی وجہ سے ملبہ ہٹانے کا کام بھی سست ہو گیا ہے۔
رودرپریاگ میں گزشتہ چار دنوں سے لگاتار بارش ہو رہی ہے۔ کیدار ہائی وے سے لے کر بدری ناتھ ہائی وے تک جگہ جگہ لینڈ سلائڈنگ ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے ہائی وے کو بند کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ رودرپریاگ کے دیہی علاقوں کی سڑکوں کا بھی بارش اور لینڈ سلائڈنگ سے برا حال ہے۔ سڑکوں پر جگہ جگہ ملبہ آ گیا ہے۔پہاڑی ریاست ہماچل پردیش بھی لینڈ سلائیڈنگ کی مار برداشت کر رہا ہے۔ کنور میں پہاڑ سے نیشنل ہائی وے پر بڑی چٹانیں ٹوٹ کر آ گری ہییں۔ اس کے بعد کنور اور اسپیتی کے لئے ٹریفک بند کیا گیا۔ سڑکوں پر ملبہ آنے کی وجہ سے راستے بند کرنے پڑے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں