بدھ, ستمبر 22, 2021
ضیائے حق فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈاکٹر احمد على برقی اعظمی کا استقبال ، محشر خیال و روح سخن کا اجرا
ضیائے حق فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈاکٹر احمد على برقی اعظمی کا استقبال ، محشر خیال و روح سخن کا اجراالہ آباد؍پریاگ راج (پریس ر یلیز) :ضیائے حق فاؤنڈیشن اردو ہندی زبان و ادب کے فروغ کے لیے خصوصی کام کرتا ہے جس کے مقصد کے حصول کے لیے یہ ادارہ وقتا فوقتا مختلف ادبی ،علمی ،لٹریری پروگرام،ویبینار کا انعقاد کرتا ہے ۔جس میں بزرگ شعرأ و ادبا کے ساتھ ساتھ نئے قلم کاروں کو بھی پلیٹ فارم دیا جاتا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔ادبی خدمات کے سلسلے کو آگے بڑھانے کے نظریے کے تحت اس فاونڈیشن نے 20 ستمبر 2021 کو ''ادب گھر ،کریلی الٰہ آباد ''میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا ۔جس میں دہلی سے تشریف لائے احمد علی برقی اعظمی صاحب کا پر جوش استقبال اور ان کی دو اہم کتاب' محشر خیال' اور 'روح سخن' کی رسم اجرا پروفیسر صالحہ رشید ،ڈاکٹر طالب احمد ،کاظم عابدی ،فرمود الٰہ آبادی ،ڈاکٹر صالحہ صدیقی ،جلال پھولپوری ،اجیت شرما وغیرہ کے ہاتھوں عمل میں آئی۔اس موقع پر تخلیق کاروں کی حوصلہ افزائی اور ان کی ادبی و علمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی ،فرمود الٰہ آبادی ،اسرار گاندھی اور نوجوان قلمکار حماد الرحمن کو ضیائے حق فاؤنڈیشن کی جانب سے سند سے بھی نوازا گیا ۔ فاؤنڈیشن کے مقاصد کا تعارف ڈاکٹر صالحہ صدیقی نے کرایا۔جس میں انھوں نے بتایا کہ ضیائے حق فاؤنڈیشن کی بنیاد یوں تو 2011میں پڑ گئی تھی اور اس نے اپنی خدمات شروع کر دی تھیں لیکن اس کا باقاعدہ رجسٹریشن 2017میں کرایا گیا۔یہ فاؤنڈیشن اردوزبان و ادب کے فروغ ،غریب بچوں میں تعلیم کی ترویج ،انسانی فلاح و بہبود ،مظلوم و معاشی طور پر کمزور خواتین کی مدد،صحت ،قدرتی آفات میں ہنگامی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے علاوہ مستقل نوعیت کے فلاحی منصوبہ جات پر بھی کام کرتا ہے ۔جن میں بے روزگار خواتین کو روزگار دینا،ان کے علم و ہنر کو نئی پہچان دینا،سلائی ،بنائی کڑھائی جیسے ہنر کو سامنے لانا،فیس جمع نہ کر پانے والے غریب بچوں کو فری میں اردو ،ہندی زبان و ادب اورقرآن مجید جیسی بنیادی تعلیم فراہم کرانا۔یتیم اور بے سہارا بچوں کی تعلیم اور کفالت کا منصوبہ ،سڑکوں کے کنارے بے بس و لاچار لوگوں کی مددان سب کی صحت کے لیے فری چیک اپ وغیرہ کا اہتمام ، اردو ہندی زبان و ادب کے فروغ کے لیے بھی خصوصی کام کرنا شامل ہیں ۔اس کے بعد ''محفل مشاعرہ '' کا بھی اہتمام کیا گیا جس کی صدارت اسرار گاندھی ،مہمان خصوصی ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی ،مہمان اعزازی کاظم عابدی اور احمد حسین نے انجام دی ۔اس مشاعرے کی آغاز و تعارف فرمود الٰہ آبادی نے اور باقاعدہ پروگرام کی نظا مت نظام حسن پوری اور اظہار تشکر ڈاکٹر صالحہ صدیقی نے انجام دیا ۔پروگرام کے آخر میں پروفیسر صالحہ رشید ،کاظم عابدی اور حمد حسنین نے پروگرام کے سلسلے میں اپنے قلبی تاثرات پیش کیے ۔یہ پروگرام مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم مثلا یو ٹیوب ،فیس بک پر بھی لائیو رہا ،جس کو دنیا بھر کے لوگوں نے سنا۔محفل مشاعرہ کا آغاز حمد باری تعالیٰ سے نظام حسن پوری نے ترنم سے کیا ،اس کے بعد احمد علی برقی اعظمی نے ضیائے حق فاؤنڈیشن کے اراکین و رفقاء کے نام اپنی منظوم تاثراتی نظم پیش کی ـ محفل مشاعرہ میں شہر کے اہم شعرا شامل رہے اور اپنا کلام پیش کیاـ ان میں صالحہ غازی پوری ،صغیر صدیقی،فرمود الٰہ آبادی ،جلال پھول پوری ،اسد غازی پوری ،سلال الٰہ آبادی ،اجیت شرما آکاش، پرکاش سنگھ اشک کے نام شامل ہیں۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے اور اپنا تعاون دے کر عملی جامہ پہنانے میں فاؤنڈیشن کے اہم رکن محمد ضیا ء العظیم صاحب (پٹنہ ) ، نازیہ امام صاحبہ (حیدرآباد) نے بھی اہم رول ادا کیا ۔

سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
اردودنیانیوز۷۲
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے! Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...
-
ٹرین میں ناری شکتی پردرشن Urduduniyanews72 عالمی یوم خواتین سے سبھی واقف ہیں، یہ ہرسال مارچ کی آٹھویں تاریخ کوپوری دنیا میں من...
-
گستاخ نبی کی قرآنی سزا اردودنیانیوز۷۲ مکہ میں سب سے پہلےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنےوالا کوئی اور نہیں بل...
-
یہ بیماری نہیں عذاب الہی ہے ! Urduduniyanews72 سی این این یہ امریکی نشریاتی ادارہ ہے،اس کی ایک رپورٹ جسے ملک کے اکثر اخبارات ...
-
بچیوں کی تربیت: ایک اہم ذمہ داری Urduduniyanews72 1. بچیوں کی تربیت کی اہمیت بچیوں کی تربیت ایک معاشرتی فریضہ ہے۔ ایک اچھی تربی...
-
مدارس اسلامیہ کنونشن میں منظور شدہ تجاویز اردودنیانیوز۷۲ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھن...
-
ملکِ ہند میں اسلامی انگریزی اسکول: وقت کی اہم ضرورت Urduduniyanews72 ہندوستان میں مسلمان قوم کا شمار ملک کی سب سے بڑی اقلیت میں...
-
نئے سال کا آغاز: ایک نیا سفر Urduduniyanews72 نیا سال ایک نیا آغاز، ایک نئی امید اور نئی جدوجہد کا پیغام لے کر آتا ہے۔ یہ دن نہ...
-
پیام انسانیت کے وفد کا سیمانچل دورہ Urduduniyanews72 Urduduniyanews72 @gmail.com ملک میں ایک ایسی تحریک جو خالص انسانی بنیاد پ...
-
سنبھل میں کرفیو کی ایک رات ) * انس مسرورانصاری Urduduniyanews72 رات آئی تو خوف کا عفریت...
-
خنساء اسلامک انگلش اسکول بہیڑہ دربہنگہ، بہار کی دینی و عصری تعلیم اور اصلاحی خدمات۔ Urduduniyanews72 تعارف: خنساء اسلامک انگلش ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں