ارریہ:دامادنے سسرالی رشتہ داروں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادیا تھا،اس سانحہ پر جمعیت علماءارریہ نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو میمورنڈم سونپا

جمعیت علماء ارریہ کے ایک وفد نے جائے واردات پہونچ کر حالات کا جائزہ لیتے ہوئے متاثرین کی بنیادی ضروریات کے لئے فوری تعاون بھی کی تھی اور اخبارات کے توسط سے قاتل داماد اور اس کے معاونین پر سخت سے سخت قانونی کارروائی کا ضلع انتظامیہ سے مطالبہ بھی کیا تھا۔قاتل کی گرفتاری ہوئی اور امید ہے کہ قانون اپنا کام کرے گا۔
آج اسی سلسلے کی اگلی کڑی کے طور پر جوکی ہاٹ MLA جناب شاہنواز عالم صاحب کی قیادت میں جمعیت علماء ارریہ کا ایک چار رکنی وفد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ارریہ جناب پرشانت کمار سی ایچ کی خدمت میں حاضر ہوا۔
وفد میںMLA موصوف کے علاوہ جمعیت علماء ارریہ کے جنرل سیکریٹری ونائب صدر جمعیت علماء بہار مفتی محمد اطہر القاسمی،جمعیت علماء بلاک جوکی ہاٹ کے صدر قاری امتیاز احمد،رکن جناب محمد شمشاد صاحب اور جمعیت علماء ارریہ کے اہم رکن مولانا تحسین فائز قاسمی شامل تھے۔
وفد نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو جمعیت علماء ارریہ کے لیٹر پیڈ پر میمورنڈم سونپتے ہوئے درخواست کی کہ چونکہ متاثرین کی معاشی حالت انتہائی خستہ حال ہے،اکیلا کمانے والے گھر کے سربراہ محمد ارشاد اب دنیا میں نہیں رہے اور ساتھ ہی بچوں کے سر سے ماں کا سایہ بھی اٹھ گیا اس لئے اب بچوں کی تعلیم و تربیت،شادی بیاہ حتیٰ کہ دو وقت کی روزی روٹی کا مسئلہ کھڑا ہو گیا ہے۔لہذا متاثرین کو حادثاتی اموات میں سرکار کی طرف سے جو چار چار لاکھ روپے بطورِ معاوضہ دیا جاتا ہے؛ وہ انہیں دیا جائے تاکہ وہ لوگ اپنی ضروریات پوری کرسکیں۔
عالی جناب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے وفد کا میمورنڈم لیتے ہوئے زبانی طور پر بھی واقعہ کی تفصیلات حاصل کی اور سامنے ہی متعلقہ افسران کو فون کیا اور ہم سبھوں کو یقین دہانی کروائی کہ جو بھی ہوگا بالکل کیا جائے گا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں