
جمعہ, ستمبر 10, 2021
میرٹھ : ڈینگو کے مریضوں کی تعداد بڑھنے کے بعد اسکرب ٹائفس کے خطرے سے نمٹنے کی تیاری
میرٹھ : ڈینگو کے مریضوں کی تعداد بڑھنے کے بعد اسکرب ٹائفس کے خطرے سے نمٹنے کی تیارییو پی میں ان دِنوں ڈینگو کے ساتھ اسکرب ٹائفس نام کے بخار کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ فیروز آباد کے بعد آگرہ اور کانپور جیسے شہروں کے کئی علاقوں میں اس طرح کے بخار کے درجنوں معاملے اب تک سامنے آ چکے ہیں جن میں معتدد مریضوں کی اب تک موت بھی ہو چکی ہے۔ وہیں میرٹھ میں بھی گزشتہ کچھ دنوں میں ڈینگو کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد اسکرب ٹائفس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت نے ضروری قدم اٹھاتے ہوئے احکامات جاری کیے ہیں اسکرب ٹائفس عام طور پر گھانس اور جھاڑیوں میں پائے جانے والے چوہوں پر پنپنے والے بیکٹریا سے پھیلتا ہے جو انسان کے جسم میں جگر دماغ اور پھیپھڑوں میں انفیکشن پیدا کرکے بیمار کرتا ہے۔ ڈینگو کی طرح اس میں بھی پلیٹ لیٹس میں تیزی سے کمی آتی ہے۔ ڈینگو سے ملتی جلتی علامتیں ہونے کی وجہ سے شروعات میں بخار کی پہچان مشکل ہوتی ہے۔
حالانکہ میرٹھ میں اب تک اسکرب ٹائفس کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے تاہم خطرے کو دیکھتے ہوئے محکمہ صحت کی جانب سے احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ہدایات بھی جاری کی جا رہی ہیں۔ڈینگو کے بڑھتے معاملوں کے باوجود ضلع میں بخار سے کسی مریض کی موت اب تک نہیں ہوئی ہے اور 30 مریضوں میں سے 22 ٹھیک بھی ہو چکے ہیں۔ تاہم اس کے باوجود ڈینگو کے ساتھ اسکرب ٹائفس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران حکومت کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مریضوں کے علاج اور بخار کی روک تھام کے لیے کی جا رہی کوششوں کی یقین دھانی کرا رہے ہیں۔


سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
اردودنیانیوز۷۲
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے! Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...
-
ٹرین میں ناری شکتی پردرشن Urduduniyanews72 عالمی یوم خواتین سے سبھی واقف ہیں، یہ ہرسال مارچ کی آٹھویں تاریخ کوپوری دنیا میں من...
-
گستاخ نبی کی قرآنی سزا اردودنیانیوز۷۲ مکہ میں سب سے پہلےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنےوالا کوئی اور نہیں بل...
-
یہ بیماری نہیں عذاب الہی ہے ! Urduduniyanews72 سی این این یہ امریکی نشریاتی ادارہ ہے،اس کی ایک رپورٹ جسے ملک کے اکثر اخبارات ...
-
بچیوں کی تربیت: ایک اہم ذمہ داری Urduduniyanews72 1. بچیوں کی تربیت کی اہمیت بچیوں کی تربیت ایک معاشرتی فریضہ ہے۔ ایک اچھی تربی...
-
مدارس اسلامیہ کنونشن میں منظور شدہ تجاویز اردودنیانیوز۷۲ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھن...
-
ملکِ ہند میں اسلامی انگریزی اسکول: وقت کی اہم ضرورت Urduduniyanews72 ہندوستان میں مسلمان قوم کا شمار ملک کی سب سے بڑی اقلیت میں...
-
نئے سال کا آغاز: ایک نیا سفر Urduduniyanews72 نیا سال ایک نیا آغاز، ایک نئی امید اور نئی جدوجہد کا پیغام لے کر آتا ہے۔ یہ دن نہ...
-
پیام انسانیت کے وفد کا سیمانچل دورہ Urduduniyanews72 Urduduniyanews72 @gmail.com ملک میں ایک ایسی تحریک جو خالص انسانی بنیاد پ...
-
سنبھل میں کرفیو کی ایک رات ) * انس مسرورانصاری Urduduniyanews72 رات آئی تو خوف کا عفریت...
-
خنساء اسلامک انگلش اسکول بہیڑہ دربہنگہ، بہار کی دینی و عصری تعلیم اور اصلاحی خدمات۔ Urduduniyanews72 تعارف: خنساء اسلامک انگلش ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں