Powered By Blogger

منگل, ستمبر 28, 2021

آپسی اتحاد کے لیے امارت شرعیہ کے تمام ارکان شوری کی ۳۰ ستمبر کومیٹنگ ضروری : نائب امیر شریعت

آپسی اتحاد کے لیے امارت شرعیہ کے تمام ارکان شوری کی ۳۰ ستمبر کومیٹنگ ضروری : نائب امیر شریعتپھلواری شریف (اردو دنیا نیوز۷۲):امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ مسلمانوں کا دینی ، شرعی کارگزارو فعال ادارہ ہے جس نے ملت کی سر بلندی و حفاظت کے لئے تاریخی رکارڈ قائم کیا ہے نیز ملت کی شیرازہ بندی اورمسلمانوں کی صفوں میں اتحاد واتفاق پیدا کرنا امارت شرعیہ کا مشن رہا ہے۔ امارت شرعیہ بہار،اڈیشہ وجھارکھنڈ کے لیے آٹھویں امیر شریعت کے انتخاب کامعاملہ درپیش ہے ،اس سلسلہ میں چند اراکین شوریٰ کی طر ف سے ۱۰؍اکتوبر ۲۰۲۱ء کو انتخاب امیر کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،جس کی تیاریاں بھی چل رہی ہیں، اسی درمیان دوسرے کچھ اراکین شوریٰ نے ۹؍اکتوبر ۲۰۲۱ء کو انتخاب امیر کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے، ایک اعلان جھارکھنڈ کی طرف سے ۷؍اکتوبر ۲۰۲۱ء کا بھی آیاہے۔امارت شرعیہ کیلئے تین الگ الگ تاریخوں میں انتخاب امیر کا اعلان بتاتا ہے کہ امت میں زبردست انتشار ہے اور خود شوریٰ کے اراکین کئی حصوں میں منقسم ہیں اور الگ الگ رائے رکھتے ہیں،اس طرح ملت کا شیرازہ بکھرتا جا رہا ہے اور خطرہ ہے کہ امارت شرعیہ کئی حصوں میں تقسیم نہ ہوجائے۔ اس دردناک صورت حال سے ملت میں بڑی بے چینی پائی جارہی تھی،علماء ودانشور ان اورعوام وخواص کے طبقے میں سے ہرکوئی بے چین نظر آرہا تھا،اور یہ صورت حال انہیں پریشان کئے ہوئی تھی ،آپس میں اتحاد کی کوشش کی کہ دونوں جانب سے پانچ پانچ لوگ بیٹھ کر اتحاد و اتفاق کی راہ نکال لیں مگر یہ کوشش بھی ناکام رہی ،اس خطرناک صورت حال کے پیش نظرنائب امیر شریعت مولانا شمشاد رحمانی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ۳۰؍ستمبر کو تمام اراکین شوری کاہنگامی اجلاس طلب کیا جائے، تاکہ تمام اراکین شوری مل بیٹھ کر ایک ہی تاریخ پر متفق ہو جائیں، اورملت کے شیرازہ کو منتشر ہونے سے روک سکیں، ان کا کہنا ہے کہ اس اجلاس سے میرا مقصد اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے کہ امارت شرعیہ کو اختلاف و انتشار سے محفوظ رکھا جائے،اور اپنی صف میں اتحاد کے لئے ہر ممکن تدبیر کی جائے تاکہ انتشار کے اس ماحول میں عنداللہ و عندالناس بری الذمہ رہوں۔ انھوں نے تمام ارکان شوری سے گزارش کی ہے کہ ۳۰؍ستمبر کو ۱۰؍بجے دن میں مرکزی دفتر امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ میں تشریف لائیں،اختلاف کو ختم کرنے میں تعاون کریںاور اتحاد کی اس کوشش کو کامیاب فرمائیں۔دعوت نامہ اراکین شوری کی خدمت میں بھیجاجارہاہے،فون سے بھی اس کی اطلاع دی جارہی ہے،اگر دعوت نامہ کسی وجہ سے نہ مل سکے، یا فون سے رابطہ نہ ہوسکے، توپہلے کے وائرل شدہ ویڈیو اور اس اخباری بیان کو ہی دعوت نامہ سمجھا جائےاور ۳۰؍ستمبر ۲۰۲۱ء کی میٹنگ میں شرکت کی زحمت کی جائے

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...