
ممبئی: 18 ستمبر (اردو دنیا نیوز۷۲) کورونا کی تیسری لہرسے قبل تہواروں میں غفلت مہلک ثابت ہو سکتی ہے۔ اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگلے 3 مہینوں میں ڈیلٹا ویرئنٹ خطرناک صورتحال اختیار کرسکتا ہے ۔ ماہرین نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ محتاط رہیں۔ ماہرین کے مطابق اگلے تین ماہ میں کئی تہوار ہوں گے۔ اس دوران کچھ تقریبات کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
لیکن یہ بڑے ہجوم کا سبب بھی بنے گا ، اور یہ کورونا کے تیزی سے پھیلاو¿ کی وجہ ہوسکتی ہے۔اس لیے لوگوں کو اس دوران بہت زیادہ چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ اس لئے گھر میں تہوار منائیں۔ فی الحال کورونا کا ڈیلٹاویرئنٹ خطرناک ثابت ہورہا ہے۔ تہواروں کے دوران لوگوں کی غفلت سے حالات خراب ہوسکتے ہیں۔ اس لیے حکومت سے اپیل ہے کہ وہ کورونا قوانین پر عمل کرے۔
کورونا مریضوں کی تعداد اکتوبر اور نومبرمیں بڑھ سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر لوگ ہجوم میں کورونا قوانین پر عمل نہ کریں تو صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ ایک ہندی ویب سائٹ نے اس بارے میں اطلاع دی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں