Powered By Blogger

بدھ, ستمبر 29, 2021

مسجدیں ایمان کی نشانی اور مرکز ایمان ہے : مولانا احمد ولی رحمانی

مسجدیں ایمان کی نشانی اور مرکز ایمان ہے : مولانا احمد ولی رحمانی

منت نگر مسجد کی توسیع کا حضرت سجادہ نشیں کے ہاتھوں سنگ بنیاد
مونگیر ۲۹؍ستمبر(اردو دنیا نیوز۷۲)
شہر مونگیر کے محلہ منت نگر کی توسیع مسجد ومنارہ کا سنگ بنیاد خانقاہ رحمانی مونگیر کے سجادہ نشیں حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب مدظلہ کے دست مبارک سے بعد نماز ظہر رکھا گیا، بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر منت نگر محلہ کے باحوصلہ مسلمانوںنے مسجد کی تعمیر وتوسیع کا فیصلہ کیاہے، اس موقعہ پر جامعہ رحمانی سے جناب الحاج حافظ محمد امتیاز صاحب رحمانی ، مولانا محمد اسلم صاحب رحمانی ،امام مسجد حافظ محمد اکرام الحق صاحب مسجد کے صدر، سکریٹری ،اور اراکین شہر کے معززین موجود تھے۔
حضرت سجادہ نشیںمحترم نے اس موقعہ پر خطاب فرماتے ہوئے فرمایا کہ مسجدیں خدا کاگھر ہیں، اس کی تعمیر وتوسیع میں حصہ لینا ہر صاحب ایمان کی ذمہ داری ہے، جس کے دل میں ذرہ برابر بھی ایمان ہوگا وہ مسجد کی تعمیرمیں حصہ لے گا، یاد رکھئے: مسجدیں ایمان کی نشان اور علامتیںہیں، وہ مرکز ایمان ہیں، ایک مؤمن ہر معاملہ میں اس کی طرف رجوع کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ مسجد کی فکر ایمان کی علامت ہے، اس لیے ہر مومن کو اپنے دل میں مسجد کی فکر رکھنی چاہئے، مسجد گھر سے بہتر اور بلند ہونی چاہئے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو پہلے مسجد کی فکر ہوئی، پھر اپنے گھر کی، اسی طرح ہمیں بھی مسجد کو مقدم رکھنا چاہئے۔حضرت مدظلہ نے اس موقعہ پر کہا کہ مسجد کی تعمیر وتوسیع بڑا نیک کام ہے، اس میں حصہ لینا ہر مسلمان کا دینی اور اخلاقی فریضہ ہے، حدیث میں مسجد کی تعمیر میں حصہ لینے والوں کے لیے اللہ نے جنت میں گھر تعمیر کرنے کی خوشخبری دی ہے، تعمیرمیں حصہ لینے کامطلب روپئے پیسے دینا نہیں ہے، بلکہ جس کے پاس جیسی صلاحیت ہے، اس کے مطابق حصہ لینا ہے، اگر کوئی ایک اینٹ جوڑنے میںہی تعاون کرتا ہے، تو وہ بھی اس وعدہ کا حقدار ہوگا، انہوںنے کہا کہ ہماری یہ سونچ بہت افسوسناک ہے کہ ہم اپنے گھروں کی تعمیر کی فکر تو کرتے ہیں، مگر خدا کے گھر کی تعمیر کی فکر نہیںکرتے، جب کہ یہ مرکز دین اور شعائراللہ ہے۔
سنگ بنیاد کے موقعہ پرعلماء ائمہ کرام کی بڑی جماعت کے علاوہ علاقعہ کے فرزندان توحیدکی بڑی تعداد موجود تھی ۔


کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...