پنجاب: کپٹن امریندر سنگھ نے دیا استعفا

اردو دنیا نیوز۷۲: وزیر اعلیٰ پنجاب کپٹن امریندر سنگھ نے استعفیٰ دے دیاہے۔کپٹن امریندر اپنی ایم پی بیوی پرینیت کور اور بیٹے رنیندر سنگھ کے ساتھ راج بھون پہنچے اور اپنا استعفیٰ گورنر کو پیش کیا۔ اس کے ساتھ جو ایم ایل اے جو کپٹن سے ملےتھے ، امریندر سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد کانگریس بھون گئے ہیں۔
یہ پنجاب کی سیاست میں ایک بڑا بھونچال ہے۔ کانگریس پر سب کی نظریں ٹکی ہیں کہ اب اگلا وزیر اعلی کون ہوگا۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپٹن امریندر کہا کہ میری پچاس سال کی سیاست رہی ہے،،جس کے دوران میرے لاتعداد خیر خواہ ہیں ،میں ۔آگے کا جو بھی فیصلہ رہے گا سب کے مشورے سے ہی کروں گا۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہ کیا آپ نئے وزیر اعلی کو قبول کریں گے انہوں نے کہا کہ وقت آنے دیں ،پھر دیکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آج صبح ہی میں نے سوچا تھا کہ میں استعفیٰ دوں گا اور میں نے پارٹی کی صدر سونیا گاندھی سے بھی کہا تھا کہ میں استعفیٰ دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے مجھ پر بھروسہ نہیں کیا ، اب سونیا گاندھی جس کو چاہیں وزیراعلیٰ بنا ئیں ۔کپٹن نے کہا کہ میں ذلت محسوس کررہا ہوں۔ لیجسلیچر پارٹی کا اجلاس مجھے بتائے بغیر میرے سامنے بلایا جاتا ہے ، یہ ایک وزیراعلیٰ کی توہین ہے۔
یاد رہے کہ کانگریس ہائی کمان نے جمعہ کو 40 ارکان اسمبلی کے ایک خط کے بعد بڑا فیصلہ لیا جو کپٹن سے ناخوش تھے۔
انہوں نے ہفتہ کی شام 5 بجے کانگریس قانون ساز پارٹی کی میٹنگ بلانے کا اعلان کیا تھا۔ پنجاب کانگریس کے انچارج ہریش راوت نے سونیا گاندھی سے ملاقات کے بعد جمعہ کی نصف شب یہ معلومات شیئر کی تھیں۔ اجے ماکن اور ہریش چودھری کو قانون ساز پارٹی کے اجلاس کے لیے مبصر بنایا گیا تھا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں