اتوار, اکتوبر 17, 2021
آفت کی بارش ، ایڈوکی ضلع میں ایک کیرلا میں خاتون کی موت ، کوٹائم میں لینڈ سلائیڈ میں 12 لوگ لاپتہ
آفت کی بارش ، ایڈوکی ضلع میں ایک کیرلا میں خاتون کی موت ، کوٹائم میں لینڈ سلائیڈ میں 12 لوگ لاپتہنئی دہلی: کیرلا میں گزشتہ کئی دنوں سے ہو رہی تیز بارش (Heavy Rainfall) کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ مسلسل بارش سے کئی اضلاع میں سیلاب آگیا ہے۔ بارش کا سب سے زیادہ اثر ایڈوکی (Idukki) میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ تیز بارش کی وجہ سے ایڈوکی باندھ (Idukki Dam) کے پانی کی سطح میں بھی کافی اضافہ ہوگیا ہے۔ بارش کے سبب ایڈوکی میں ایک خاتون کی موت کی خبر سامنے آئی ہے۔ اس درمیان آئی ایم ڈی (IMD) نے کیرلا کے پانچ اضلاع میں بھاری بارش کی وارننگ جاری کرتے ہوئے ریڈ الرٹ (Red Alert) جاری کردیا ہے۔ محمکہ موسمیات نے جنوبی ریاست کیرلا کے سات اضلاع کے لئے اورینج الرٹ اور ریاست کے دو اضلاع کے لئے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے افسران نے بتایا کہ ایڈوکی ضلع مولا مٹم میں ایک خاتون مردہ پائی گئی۔ افسران کی مانیں تو خاتون کار میں بیٹھی تھی اور تیز بارش کے سبب وہ کار کے ساتھ ڈیڑھ کلو میٹر تک پانی میں بہہ گئی۔ بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈ تیز بارش کے سبب ایڈوکی میں کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈ کی بھی خبریں سامنے آئی ہیں۔ اس کے علاوہ کوٹائم ضلع کے کوٹیکل میں 12 لوگوں کو لاپتہ ہونے کی بھی خبر ہے۔ لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے کئی علاقے شہر سے الگ تھلگ ہوگئے ہیں۔ افسران نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈ ہونے کی وجہ سے پولیس اور فائر بریگیڈ ملازمین بھی سیلاب متاثرہ علاقوں میں نہیں پہنچ پا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے ہائی الرٹ کا اعلان کیا وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے 24 گھنٹے کے لئے ہائی الرٹ کا اعلان کیا ہے۔ وہیں مڈھان متھیٹا، کوٹائم، ارناکلم، ایڈوکی اور تریشور ضلع کے لئے محکمہ موسمیات کی طرف سے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ریاست کے جنوب اور وسط ضلع پہلے ہی بارش کی چپیٹ میں ہیں، لیکن محکمہ موسمیات کا اندازہ ہے کہ پیر تک ریاست کے شمالی اضلاع میں بھی تیز بارش شروع ہوسکتی ہے۔

سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
اردودنیانیوز۷۲
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے! Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...
-
ٹرین میں ناری شکتی پردرشن Urduduniyanews72 عالمی یوم خواتین سے سبھی واقف ہیں، یہ ہرسال مارچ کی آٹھویں تاریخ کوپوری دنیا میں من...
-
گستاخ نبی کی قرآنی سزا اردودنیانیوز۷۲ مکہ میں سب سے پہلےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنےوالا کوئی اور نہیں بل...
-
یہ بیماری نہیں عذاب الہی ہے ! Urduduniyanews72 سی این این یہ امریکی نشریاتی ادارہ ہے،اس کی ایک رپورٹ جسے ملک کے اکثر اخبارات ...
-
بچیوں کی تربیت: ایک اہم ذمہ داری Urduduniyanews72 1. بچیوں کی تربیت کی اہمیت بچیوں کی تربیت ایک معاشرتی فریضہ ہے۔ ایک اچھی تربی...
-
مدارس اسلامیہ کنونشن میں منظور شدہ تجاویز اردودنیانیوز۷۲ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھن...
-
ملکِ ہند میں اسلامی انگریزی اسکول: وقت کی اہم ضرورت Urduduniyanews72 ہندوستان میں مسلمان قوم کا شمار ملک کی سب سے بڑی اقلیت میں...
-
نئے سال کا آغاز: ایک نیا سفر Urduduniyanews72 نیا سال ایک نیا آغاز، ایک نئی امید اور نئی جدوجہد کا پیغام لے کر آتا ہے۔ یہ دن نہ...
-
پیام انسانیت کے وفد کا سیمانچل دورہ Urduduniyanews72 Urduduniyanews72 @gmail.com ملک میں ایک ایسی تحریک جو خالص انسانی بنیاد پ...
-
سنبھل میں کرفیو کی ایک رات ) * انس مسرورانصاری Urduduniyanews72 رات آئی تو خوف کا عفریت...
-
خنساء اسلامک انگلش اسکول بہیڑہ دربہنگہ، بہار کی دینی و عصری تعلیم اور اصلاحی خدمات۔ Urduduniyanews72 تعارف: خنساء اسلامک انگلش ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں