ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کی جانب سے بدھ کو جاری ریلیز کے مطابق بغیر سبسیڈی والے 14.2 کلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے دہلی میں ایل پی جی گیس سلینڈر کی قیمت 884.50 روپے سے بڑھ کر 899.50 روپے فی سلینڈر ہوگئی ہے۔
ساتھ ہی 19 کلو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ تاہم اس سے قبل یکم اکتوبر کو صرف 19 کلو کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔
گزشتہ ایک سال میں ایل پی جی سلینڈر 305.50 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔ اس سال یکم ستمبر کو 14.2 کلو غیر سبسڈی گیس سلنڈر کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کیا گیاتھا۔ اس سے قبل 17 اگست کو گیس سلنڈر کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اس اضافے کے بعد ملک کے چار میٹرو میں غیر سبسڈی والے ایل پی جی سلینڈرکی قیمتیں درج ذیل ہیں:
میٹروسٹیز ...پرانی قیمت .. .. نئی قیمت (روپے فی سلنڈر)
دہلی ...........884.50............ .. .. 899.50
کولکتہ ............ 911.00 ...... ...... 926.00
ممبئی ........... 884.50 ..... ....... .. 899.50
چنئی ............. 900.50 ..... ....... .. 915.50
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں