مغربی بنگال میں 15 نومبر سے اسکول ، کالج دوبارہ کھلیں گے : بنرجی
کولکتہ، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کو کہا کہ اسکول اور کالج 15 نومبر سے دوبارہ کھلیں گے اور چیف سکریٹری کو اس کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔
بنرجی نے سلی گوڑی کے اتر کنیا میں انتظامی جائزہ اجلاس میں شرکت کے بعد چیف سکریٹری ایچ کے دویدی سے کہا کہ تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے سے پہلے وہاں مناسب صفائی اور حفظان صحت کو یقینی بنائیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ سال مارچ میں کووڈ 19 کی وبا پھیلنے کے بعد ریاست میں اسکول اور کالج بند کر دیے گئے تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں