مودی نے نوراتری پر رسوئی گیس کی قیمت 15 روپے کا اضافہ کرکے عجیب تحفہ دیا : کانگرسنئی دہلی:کانگرس نے کہاکہ آج پورے ملک میں نوراتری کا تہوار شروع ہوگیا ہے لیکن وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کرکے اہل وطن کو عجیب طرح کا تحفہ دیا ہے کانگرس کی ترجمان الکا لامبا نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت مہنگائی میں اضافہ کرنے کا کام مسلسل کررہی۔ ہے او رنوراتر ی پر اس نے رسوئی گیس کی قیمت میں پندرہ روپے فی سلنڈر کا اضافہ کرکے ملک کے غریبوں کے ساتھ غیرحساسیت کا مظاہرہ کیا ہیان کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کی قیمت انٹرنیشنل مارکٹ میں کمی ہوئی ہے لیکن ہمارے یہاں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ حیرت کی بات ہے کہ ملک میں سلنڈر گیس کی قیمت کئی ریاستوں میں ایک ہزار روپے سے زیادہ پڑ رہی ہے جبکہ ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت انٹرنیشنل مارکٹ میں 664روپے 27پیسے ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2013 میں عالمی بازار میں سلنڈر کی 885روپے تھی لیکن تب ملک میں اس قدر ایل پی جی سلنڈر مہنگا نہیں ہوا تھا۔ جب زیادہ قیمت تھی تو ملک میں ایل پی جی کا سلنڈر اتنا زیادہ مہنگا نہیں تھا لیکن آج کئی ریاستوں میں یہ ایک ہزار روپے سے زیادہ پہنچ چکا ہے۔
کانگرس کی لیڈر نے کہاکہ ایل پی جی سبسڈی بھی لوگوں کو نہیں دی جارہی ہے۔ وزیراعظم نے لوگوں نے جن دھن اکاونٹ کھلوائے اور تشہیر کی کہ سبسڈی سیدھے اکاونٹ میں جائے گی لیکن حکومت کے پاس سبسڈی کاپیسہ ہی نہیں ہے اور لوگوں کے اکاونٹ میں سبسڈ ی کا پیسہ نہیں جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو بتانا چاہئے کہ ایل پی جی سلنڈر پر ملنے والی سبسڈی کہاں جارہی ہے۔
انہوں نے پٹرول۔ڈیزل کی قیمت کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ 24ستمبر 2021سے اب تک نو بار پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہواہے۔ سات اکتوبر کو دہلی میں پٹرول 103روپے اور ڈیزل کی قیمت 99روپے سے زیادہ پہنچ چکی ہے جبکہ پٹرول کی اصل قیمت 41روپے پڑتی ہے۔ تیل کی جو قیمت لوگوں کو دینی پڑ رہی ہے اس میں باقی پیسہ ٹیکس کے طورپر دیا جارہا ہے اور اس ٹیکس کے ذریعہ مودی حکومت نے گزشتہ سات برسوں میں 24لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ پیسہ پٹرول ڈیزل سے کمایا ہے۔
کانگریس کی لیڈر نے کہاکہ 2013-14میں انٹرنیشنل مارکٹ میں خام تیل 140ڈالر فی بیرل تھا جو آج گرکر 70ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے لیکن حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کررہی ہے۔ سرسوں کے تیل کی قیمت آسمان چھورہی ہے لیکن مودی لکھنو میں لوگوں سے دیوالی میں کروڑوں دیپک جلانے کے لئے کہہ رہے ہیں۔
جمعرات, اکتوبر 07, 2021
بریکنگ نیوز مودی نے نوراتری پر رسوئی گیس کی قیمت 15 روپے کا اضافہ کرکے عجیب تحفہ دیا : کانگرس

سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
اردودنیانیوز۷۲
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے! Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...
-
ٹرین میں ناری شکتی پردرشن Urduduniyanews72 عالمی یوم خواتین سے سبھی واقف ہیں، یہ ہرسال مارچ کی آٹھویں تاریخ کوپوری دنیا میں من...
-
گستاخ نبی کی قرآنی سزا اردودنیانیوز۷۲ مکہ میں سب سے پہلےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنےوالا کوئی اور نہیں بل...
-
یہ بیماری نہیں عذاب الہی ہے ! Urduduniyanews72 سی این این یہ امریکی نشریاتی ادارہ ہے،اس کی ایک رپورٹ جسے ملک کے اکثر اخبارات ...
-
بچیوں کی تربیت: ایک اہم ذمہ داری Urduduniyanews72 1. بچیوں کی تربیت کی اہمیت بچیوں کی تربیت ایک معاشرتی فریضہ ہے۔ ایک اچھی تربی...
-
مدارس اسلامیہ کنونشن میں منظور شدہ تجاویز اردودنیانیوز۷۲ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھن...
-
ملکِ ہند میں اسلامی انگریزی اسکول: وقت کی اہم ضرورت Urduduniyanews72 ہندوستان میں مسلمان قوم کا شمار ملک کی سب سے بڑی اقلیت میں...
-
نئے سال کا آغاز: ایک نیا سفر Urduduniyanews72 نیا سال ایک نیا آغاز، ایک نئی امید اور نئی جدوجہد کا پیغام لے کر آتا ہے۔ یہ دن نہ...
-
پیام انسانیت کے وفد کا سیمانچل دورہ Urduduniyanews72 Urduduniyanews72 @gmail.com ملک میں ایک ایسی تحریک جو خالص انسانی بنیاد پ...
-
سنبھل میں کرفیو کی ایک رات ) * انس مسرورانصاری Urduduniyanews72 رات آئی تو خوف کا عفریت...
-
خنساء اسلامک انگلش اسکول بہیڑہ دربہنگہ، بہار کی دینی و عصری تعلیم اور اصلاحی خدمات۔ Urduduniyanews72 تعارف: خنساء اسلامک انگلش ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں