Powered By Blogger

ہفتہ, اکتوبر 09, 2021

بریکنگ نیوزمہاراشٹر : لکھنو سے ممبئی جارہی ٹرین میں لڑکی کی اجتماعی آبروریزی ، 4 ملزم گرفتار

بریکنگ نیوزمہاراشٹر : لکھنو سے ممبئی جارہی ٹرین میں لڑکی کی اجتماعی آبروریزی ، 4 ملزم گرفتار

ممبئی، 09 اکتوبر- ممبئی میں چلتی ٹرین میں لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی آبروریزی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ متاثرہ خاتون لکھنو سے ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس ٹرین میں سوار تھی۔ اس معاملے میں اب تک چار ملزمین کو گرفتارکیا گیا ہے۔ باقی کی تلاش جاری ہے۔ ٹرین میں پہلے خاتون کا سامان لوٹنے کی کوشش کی گئی۔ اس کے بعد خاتون کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی گئی۔ اگت پوری اسٹیشن سے تقریباً 8 لوگ ایک سلیپر کوچ میں سوار ہوئے۔ ان سب نے سب سے پہلے 15 سے 20 مسافروں سے لوٹ پاٹ کی۔ اس کے بعد ٹرین میں سفر کر رہی ایک 20 سال کی لڑکی کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی۔ممبئی جی آر پی کے مطابق، کلیان ریلوے پولیس اسٹیشن پر اس سانحہ پر معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ریلوے پولیس نے بتایا کہ ملزم لکھنو - ممبئی پشپک ایکسپریس میں اگت پوری سے سلیپر کے کوچ نمبر ڈی-2 میں سوار ہوئے تھے۔ ریلوے پولیس نے اس معاملے میں آئی پی سی کی 395, 397, 376(ڈی ), 354, 354(بی) کے تحت اور انڈین ریلوے ایکٹ 37 اور 153 کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔پورے ملک میں آبروریزی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دو دن پہلے تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں 30 سال کے ایک شخص کو اپنی دو بچیوں سے مبینہ طور پر آبروریزی کرنے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے ایک سینئر پولیس افسر نے درج معاملے کی بنیاد پر بتایا کہ ملزم دو اکتوبر کو گھر کے باہر کھیل رہیں 8 اور 10 سال کی ان لڑکیوں کو چاکلیٹ دلانے کی لالچ دے کر اپنے گھر لے گیا، جہاں اس نے یہ یہ گھناونا کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں نے اپنے گھر والوں کو حادثہ کی جانکاری دی، جس کے بعد انہوں نے شکایت درج کرائی۔ بچوں کے جنسی جرائم تحفظ ایکٹ اور آئی پی سی کے متعلقہ سیکشن کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...