Powered By Blogger

اتوار, اکتوبر 03, 2021

بنگال ضمنی انتخاب : وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی بھوانی پورسیٹ سے شاندارجیت ، بی جے پی شکست دی امیدوار کو 58832 ووٹوں سے

بنگال ضمنی انتخاب : وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی بھوانی پورسیٹ سے شاندارجیت ، بی جے پی شکست دی امیدوار کو 58832 ووٹوں سےکولکاتا:(نمائندہ)
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھوانی پور سیٹ سے اسمبلی ضمنی انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے بی جے پی کی امیدوار پرینکا تبریوال کو 58832 ووٹوں کے واضح فرق سے شکست دی۔ یہ جیت 2011 کی جیت سے بھی بڑی ہے۔ بی جے پی امیدوار پرینکا تبریوال کو 20 ہزار سے بھی کم ووٹ ملے ہیں۔ سی پی ایم کے شریجب بھی بہت پیچھے رہ گئے۔ بقیہ دوسری دو نشستوں پر بھی ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس کے امیدوار آگےچل رہے ہیں۔
ٹی ایم سی کے ذاکر حسین جنگی پور سیٹ سے آگے ہیں جبکہ بی جے پی کے سوجیت داس دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ٹی ایم سی کے امیر الاسلام شمشیر گنج سیٹ سے آگے ہیں۔ وہاں بھی بی جے پی امیدوار ملن گھوش دوسرے نمبر پر ہیں۔ گذشتہ اسمبلی انتخابات میں تینوں اسمبلی سیٹیں ٹی ایم سی کے پاس تھیں۔ تینوں نشستیں ممتا کے کھاتے میں جاتی نظر آرہی ہیں۔
ترنمول کانگریس نے دعویٰ کیا تھا کہ پارٹی سربراہ 50 ہزار سے زائد ووٹوں کے فرق سے بھوانی پور ضمنی الیکشن جیتیں گی۔ جمعرات کو ہونے والی ووٹنگ میں بھوا نی پور سیٹ پر 57 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ اس حلقے میں تین لاکھ سے زائد ووٹر تھے۔
وزیراعلیٰ کے عہدے پربرقراررہنے کے لئے ممتابنرجی کے لیے یہ سیٹ جیتنابہت ضروری تھا۔کیوں کہ حکومت سازی کے پہلے چھ ماہ کے اندرریاستی اسمبلی میں داخل ہونے کے لئے انہیں بھوانی پوراسمبلی کی سیٹ کاجیتنابہت ضروری تھا۔
بھوانی پور میں ضمنی انتخاب ممتا بنرجی کی پارٹی کے رہنما شوبان دیب چٹوپادھیائے کے استعفیٰ کے بعد ہوا ہے ، جنہوں نے وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کے لئے اپنا استعفیٰ دے دیا تھا۔
وہیں دوسری جانب اڈیشہ کے ضمنی انتخاب میں بیجو جنتا دل کے امیدوار رودر پرتاپ مہاراتھی اوڈیشہ کی پپلی اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے آشرت پٹنائک سے 14332 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...