وزیر اعلیٰ نے ' گنگا جل ادوہ منصوبہ ' کے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا
پٹنہ06اکتوبر 2021:وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے 1انے مارگ واقع سنکلپ میں جل جیون ہریالی مہم کے تحت پینے کے پانی کے لیے'گنگا جل ادوہ یوجنا'کے کام کی پیش رفت کا جائز ہ لیا ۔آبی وسائل محکمہ کے سیکریٹری مسٹر سنجیو ہنس نے جل، جیون، ہریالی مہم کے تحت پینے کے پانی کے لیے گنگا جل ادوہ منصوبہ کے کام کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن دیا ۔ انہوں نے ہاتھیدہ ،مکامہ میں انٹیک ویل و پمپ ہائوس ، متنازع واقع ڈیٹنشن ٹینک و پمپ ہائوس ،متنازع میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ ،راجگیر میں اردن ڈیم ، تیتر ریزروائر اردن ڈیم اور آبگیلہ مانپور میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے کام کی حقیقی پیش رفت کی جانکاری دی ۔ انہوں نے بتا یا کہ پہلے مرحلہ میں راجگیر ، گیا اور بودھ گیا میں اور دوسرے مرحلہ میں نوادا ،شہرکے لیے اس پانی کی فراہمی منصوبہ پر کام کیا جارہا ہے ۔ ہاتھیدہ متنازع ،تیتر ،آبگیلہ تک کل 150 کیلو میٹر کی پائپ لائن میں سے تقریبا 118 کیلو میٹر پائپ بچھانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔
آبی وسائل محکمہ کے سیکریٹری نے بتا یا کہ اصل منصوبہ کا کام مارچ 2022 تک مکمل ہو جائے گا اور پانی کی سپلائی کا کام جون 2022 تک شروع کر نے کا نشانہ رکھا گیا ہے ۔
جائزہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ راجگیر ، گیا ، بودھ گیا ، اور نوادہ میں 'گنگا جل ادوہ یوجنا'کے تحت تمام لوگوں کو صاف پینے کا پانی مہیا کرایا جائے گا ۔ اس منصوبہ کو مکمل کر نے کے تعلق سے جو وقت مقرر کیا گیا ہے اس نشانہ پر تیزی سے کام کریں ۔ اسپارٹ پر جاکر ایک ایک چیز کا معائنہ کریں تاکہ تمام لوگوں کو پانی کی فراہمی یقینی ہوسکے ۔ آبی وسائل محکمہ ، پبلک ہیلتھ محکمہ اور شہری ترقیات و رہائش محکمہ آپس میں رابطہ کر کے اس پر کام کریں ۔نوادہ میں بھی پانی کی سپلائی کا کام تیزی سے شروع کریں ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ راجگیر میں ڈیولپمنٹ کے کئی کام کیے گیے ہیں ۔ وہاں آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ بڑھتی آبادی کو ذہن میں رکھتے ہوئے پانی کی فراہمی کے لیے منصوبہ بنا کر کام کریں ۔ پانی کی زمینی سطح کو مینٹن رکھنا ہے ، اس کے لیے لوگوں کو راغب کرتے رہیں ۔
میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری مسٹر دیپک کمار ،چیف سیکریٹری مسٹر تریپوراری شرن ، ڈیولپمنٹ کمشنر مسٹر عامر سبحانی ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری مسٹر چنچل کمار ، آبی وسائل محکمہ کے سیکریٹری مسٹر سنجیو ہنس ، وزیر اعلیٰ کے سیکریٹری مسٹر انوپم کمار ، وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ سمیت سینئر انجینئر موجودتھے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں