Powered By Blogger

پیر, اکتوبر 04, 2021

معاشرے کو بے راہ روی سے بچانے کے لئے مسلم لڑکیوں میں عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم وقت کی اہم ضرورت :- مہجور القادری

معاشرے کو بے راہ روی سے بچانے کے لئے  مسلم لڑکیوں میں عصری تعلیم کے ساتھ  دینی تعلیم وقت کی اہم ضرورت :- مہجور القادری

نوادہ کے  قصبہ  ماکھرمیں  جامعہ فاطمہ روشن للبنات  کی   مجلسِ مشاورت کی نشست میں علمائے کرام کا اہم خطاب۔

نوادہ ( محمد سلطان اختر) 

تنظیم علمائے حق ضلع نوادہ کے صدر مولانا محمد جہانگیر عالم مہجور القادری نے اپنے ایک پریس اعلانیہ میں کہا کہ  جامعہ فاطمہ روشن للبنات ماکھر کے ناظم اعلیٰ حافظ وقاری محمد ظفرعالم قادری اور مہتمم قاری محمد فیاض رضا رضوی نے قرب وجوار کے علمائے کرام و ائمہ مساجد کی ایک نشست جامعہ فاطمہ للبنات میں رکھی جس میں    نوادہ شہر  وضلع کے مضافات سے قریب پچاس علمائے کرام اور ائمہ مساجد نے شرکت کی جس  کی صدارت تنظیم علمائے حق ضلع نوادہ کے صدر مولانا محمد جہانگیر عالم مہجور القادری نے کی     سب سے پہلے  قرآن پاک  سے نشست کا آغاز ہوا اس کے بعد نعت رسول مقبول  ﷺ  پیش کی گئی بعدہٗ  حضور اعلٰی حضرت محدث بریلوی حضرت علامہ شاہ امام احمد رضا خاں قادری فاضل بریلوی علیہ الرحمہ کے  عرس پاک کی مناسبت سے علمائے کرام نے امام اہلسنت فاضل بریلوی علیہ الرحمہ کی حیات وتعلیمات اور ان کے افکار و نظریات پہ سیر حاصل گفتگو کی    اور ان کے مِشن کو گھر گھر پہنچانے پہ زور دیا  مولانا محمد ریاض قادری رجہت نے جماعت اہلسنت کے اکابر علماء کی دینی اور مِلّی خدمات   پہ روشنی ڈالتے ہوئے  کہا کہ عصر حاضر کے   علمائے کرام اور مشائخ اہلِ سنت کو انہیں کے بتائے ہوئے  راستے پہ چلنے آج  کی اشد ضرورت ہے   اسی طرح علماء اور ائمہ نے  اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا پھر صدر اجلاس مولانا محمد جہانگیر عالم مہجور القادری نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ آج جس طرح مسلم معاشرے میں دین سے دوری پائی جارہی ہے اور مسلم معاشرے کی لڑکیاں غیر مسلم لڑکوں سے شادیاں کر کے کفر و ارتداد کے راستے پہ جارہی ہیں ایسے میں وقت کی اہم ضرورت تھی کہ نوادہ ضلع میں  بھی مسلم لڑکیوں کا ایک دینی ادارہ ہو جہاں اسلامی ماحول میں عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی  تعلیم اور شرعی مسائل سے مسلم لڑکیوں کو مزین کیا جائے چوں کہ  کسی بھی معاشرے کو اچھے اور برے راستے پہ لیجانےمیں عورتوں کا اہم رول رہتا ہے  لڑکیاں معاشرے کے لئے ریڑھ کی ہڈی  ہوتی ہیں ماحول کو سنوارنے اور بگاڑنے میں ان کا کلیدی  کردار ہوا کرتاہے الحمدللہ قاری ظفر صاحب اور قاری فیاض صاحب  نے اس کمی کو  پورا کیا اور آج سے قریب دو سال پہلے اس جامعہ کاباضابطہ افتتاح ہوا ماشاءاللہ اس وقت جامعہ للبنات میں 20 بیرونی  بچیاں زیر تعلیم ہیں چار عالمہ اور حافظہ   محنت  و لگن کے ساتھ تدریسی خدمات انجام دے رہی ہیں 50 مقامی بچیاں اس کے علاوہ عصری اور دینی تعلیم سے مستفید ہورہی ہیں آگے چل کے ان شاءاللہ تعالیٰ کمپیوٹر، ٹائپنگ  وغیرہ کی بھی   تعلیم دی  جائے گی ۔آج کی نشست میں مجلس مشاورت کے نام سے علماء اور ائمہ کی ایک  کمیٹی بھی تشکیل دی گئی  ۔سرپرست مولانا محمد نعمان اختر فائق جمالی مہتمم دارالعلوم فیض الباری نوادہ،نائب سرپرست مولانا محمد جہانگیر عالم مہجور القادری صدر تنظیم عُلمائے حق ضلع نوادہ، صدر مولانا محمد ریاض قادری امام مسجد رجہت،نائب صدر  حافظ وقاری محمد محمود عالم قادری،امام جامع مسجد ماکھر،جنرل سیکریٹری مولانا سید کامران حسیب چشتی رجہت، نائبین سیکریٹرز میں مولانا سید نازش کریم فردوسی امام جامع مسجد نوادہ،مولانا محمد حنیف رضوی امام جامع مسجد پچروکھی، مولانا مشرف اعظم رضوی امام مسجد ماکھر،حافظ و قاری انور حسین مہتمم مدرسہ رزاق العلوم رجہت اور ماسٹر ظہیرانور حبیبی  بنائے گئے ہیں ۔صلوٰۃ وسلام اور دعاء پہ نشست کا اختتام ہوا اس کے بعد جامعہ  کے ناظم اعلیٰ حافظ وقاری محمد ظفرعالم قادری و مہتمم قاری محمد فیاض رضا رضوی نے قرب و جوار سے آئے ہوئے علمائے کرام اور ائمہ مساجد کا شکریہ ادا کیا اور ظہرانہ  کھلانے کے بعد لوگوں کو رخصت کیا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...