Powered By Blogger

اتوار, اکتوبر 03, 2021

جمعیۃ علماء ہند ارریہ کے صدر الحاج ماسٹر عبدالغفار کا انتقال

جمعیۃ علماء ہند ارریہ کے صدر الحاج ماسٹر عبدالغفار کا انتقال

ارریہ ( ضیاء الدین الحسینی)
ارریہ ضلع کی مشہور سماجی شخصیت جناب الحاج عبد الغفار کا طویل علالت کے بعد2اکتوبر کو انتقال ہوگیا۔ان کی عمر62سال تھی۔ مرحوم ضلع کے اکثر رفاہی اور سماجی کاموں میں پیش پیش رہتے تھے، یوں تو پیشہ سے ماسٹر تھے مگر کافی عرصہ سے ملک کی مشہور تنظیم جمعیۃ علمائے ہند شاخ ارریہ کے ضلعی صدر کے عہدے پر فائز تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے متعدد تنظیموں سے وابستہ رہ کر ملک وملت اور سماج کی بلندی کے لئے اہم اورنمایاں خدمات انجام دیں ۔مرحوم ضلعی اوقاف کمیٹی کے سکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔ ان کے انتقال سے ضلع کے دینی،ملی و سماجی حلقہ میں غم کا ماحول ہے۔پسماندگان میں بیوہ ، دو بیٹیاں موجود ہیں۔ نماز جنازہ ان کے آبائی وطن ڈوریا سونا پور میں آج بعد نماز ظہر اداکی گئی جس میں علاقہ اورقرب وجوارکے کثیرتعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔


کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...