Powered By Blogger

منگل, اکتوبر 26, 2021

تری پورہ میں مسلمانوں اور مسجدوں پر حملہ کے خلاف آل انڈیا ملی کونسل کا شدید احتجاج ، شرپسندوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

تری پورہ میں مسلمانوں اور مسجدوں پر حملہ کے خلاف آل انڈیا ملی کونسل کا شدید احتجاج ، شرپسندوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہنئی دہلی: تری پورہ میں مسلمانوں ان کے گھروں اور مسجدوں پر ہونے والے حملوں کی آل انڈیا ملی کونسل نے مذمت کرتے ہوئے اسے سرکار کی ناکامی بتایا اور کہا ہے کہ اقلیتوں کو تحفظ دینا، ان کے عبادت خانوں اور گھروں کی حفاظت کرنا منتخب سرکار کی بنیادی ذمہ داری ہوتی ہے جس میں بی جے پی سرکار شروع سے ناکام ہے۔ آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر منظور عالم نے کہا کہ پچھلے کئی دنوں سے لگاتار تری پورہ میں مسلمانوں پر حملہ کیا جا رہا ہے، ان کے گھروں کو توڑا جا رہا ہے، قرآن کریم کی بے حرمتی کی گئی ہے، ان کو نقصان پہنچایا گیا ہے جو بے حد شرمناک ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر ہوئے حملوں کے خلاف 13 شدت پسند تنظیموں نے احتجاج کرنے کے لیے ریلی نکالی تھی جس نے پر امن احتجاج کرنے کے بجائے مسلمانوں پر حملہ کر دیا، مسجدوں میں آگ زنی کی، قرآن مجید کی بے حرمتی کی، مسلمانوں کے خلاف نعرے لگائے گئے، افسوسناک بات یہ ہے کہ کئی دن گزر جانے کے باوجود اس معاملے میں ریاستی اور مرکزی سرکار کی طرف سے کوئی خاص کاروائی ہوتی نظر نہیں آئی ہے۔ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کہا کہ بنگلہ دیش میں جو کچھ ہوا اس کے خلاف ہم سب نے آواز بلند کی۔ ملی کونسل نے بھی ایک پریس ریلیز جاری کر کے کہا تھا کہ کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے اور یہ اسلام کے خلاف بھی ہے کہ اقلیتوں کی حفاظت نہ کی جائے اور ان کے عبادت خانوں پر حملہ کیا جائے۔ ہونا یہ چاہیے کہ نہ تو کسی کے عقیدے کو ٹھیس پہنچائی جائے اور نہ ہی کسی کے عبادت خانے کو توڑا جائے۔ بھارت سرکار کو چاہیے کہ وہ اقلیتوں کی حفاظت کو یقینی بنائے اور جس طرح بھارت میں لگاتار مسلمانوں پر حملہ ہورہاہے، ماب لنچنگ کی جارہی ہے، مسلمانوں کا فرضی انکاونٹر کیا جارہا ہے، مسلمانوں کو جیلوں میں بند کیا جارہاہے جو سرکار کی ناکامی ہے اور یہ سب اس لئے ہورہاہے کیونکہ سرکار کاروائی سے گریز کرتی ہے۔ مجرموں اور دنگائیوں کے خلاف ایکشن لینے کے بجائے مجرموں کو بچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ آل انڈیا ملی کونسل کی اپیل ہے کہ سرکار اپنی ذمے داری ادا کرے، ملک کے ماحول کو پرامن بنائے، اقلیتوں کو محفوظ کرے اور ان پر ہونے والے لگاتار حملوں کو روکے اور جو لوگ اس طرح کے حملوں میں ملوث ہیں انہیں عبرتناک اور سخت سزا دی جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...